فائل تصویر آئی اے این ایس
گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب 20 سالہ نوجوان نے اپنی کار چار افراد پر چڑھادی۔ اس حادثے میں کل تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 12.30 بجے کریلی باغ علاقے میں پیش آیا۔ پاوا گڑھ سے واپس آتے ہوئے سورت کے ایک خاندان کی کار ہائی وے سے پھسل کر درخت سے ٹکرا گئی، جس سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
Published: undefined
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کردی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے فائر کٹر سے گاڑی کا ایک حصہ کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا۔
Published: undefined
سورت کے ڈنڈولی سے یہ خاندان پاوا گڑھ گھومنے کے لئے آیا تھا اور یہ حادثہ واپسی کے وقت ہوا۔ کل آٹھ لوگوں میں سے پانچ کو علاج کے لیے وڈودرا کے سایاجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے کچھ زخمی مریضوں کو فی الحال شہر کے مکر پورہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مرنے والوں میں 24 سالہ ونے پٹیل، دیپیکا بین پٹیل اور ہتیش پٹیل شامل ہیں۔ جبکہ چراغ پٹیل، دھرو پٹیل، ونے پٹیل، جگدیش پٹیل اور نیرج بین پٹیل زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ڈرائیور کی شناخت رکشت چورسیا کے طور پر کی گئی ہے جو اتر پردیش کے وارانسی کا رہنے والا ہے اور وڈودرا کی ایک یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے میں دوسرا ملزم جو کار کا مالک ہے اور حادثے کے وقت چورسیا کے ساتھ تھا، کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔(انپٹ بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined