قومی خبریں

جنسی زیادتی کے بعد طالبہ کو جلانے کے معاملے میں مجرم کو پھانسی

انجینئرنگ کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کرکے اسے جلائے جانے کے معاملہ میں عدالت نے ریکارڈ وقت میں سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم راہل عرف راج کو پھانسی کی سزا سنائی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رانچی: جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں انجینئرنگ کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کرکے اسے جلائے جانے کے تین سال پرانے معاملے میں مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے ریکارڈ وقت میں سماعت مکمل کرتے ہوئےملزم راہل عرف راج کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

Published: undefined

سی بی آئی کے خصوصی جج اے کے مشر کی عدالت نے محض 16 دن کے کام میں 30 گواہوں کے بیان درج کرو اکر دو دنوں میں دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد ملزم راہل راج عرف راج کو مجرم قرار دیا تھا۔ ہفتہ کے روز سزا پر سماعت کے بعد عدالت نے اسے پھانسی کی سزا سنائی۔

Published: undefined

واردات کی تفصیل

معاملہ 15 دسمبر 2016 کی رات کا ہے۔ ملزم کے مطابق بوٹی محلے میں انجینیئرنگ کی 19 برس کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش کو کمرے میں ہی جلا دیا گیا تھا۔ 16 دسمبر 2016 کی صبح قتل کی واردات کے بارے میں پولیس کو مقامی لوگوں سے اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جب طالبہ کے کمرے میں پہنچی تو وہ جل رہی تھی۔ کمرے سے دھواں نکل رہا تھا۔ جھارکھنڈ کے بڑکانا کی رہنے والی طالبہ ایک دن پہلے ہی رانچی لوٹی تھی۔

Published: undefined

رانچی پولیس اور سی آئی ڈی نے مشترکہ طور پر معاملے کی تفتیش کی۔ اس واردات میں 500 سے زیادہ افراد سے پوچھ گچھ کے باوجود پولیس اور سی آئی ڈی معاملے کی تہہ تک پہنچ پائی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ رگھور داس نے تفتیش کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپے جانے کی منظوری دی۔ سی بی آئی نے اس معاملے مین 28 مارچ 2018 کو ایف آئی آر درج کروا کر ریسرچ شروع کر دیا۔

Published: undefined

سی بی آئی نے پروڈکشن وارنٹ کی بنیاد پر معاملے کے اہم ملزم راہل رائے کو 22 جون 2019 کو اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے گرفتار کر کے رانچی لائی اور اسے برسا منڈا مرکزی جیل بھیج دیا گیا۔ سی بی آئی نے خصوصی عدالت میں راہل کے خلاف 19 ستمبر 2019 کو فرد جرم داخل کیا اور 25 اکتوبر کو اس کے خلاف الزامات طے ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined