قومی خبریں

کورونا کے اثرات کو کم کرنے کے لئے گہلوت کی رہنمائی میں کام ہو رہا ہے: پانڈے

اویناش پانڈے نے کہا کہ اس عالمی بحران سے نمٹنے کے لئے راجستھان حکومت نے جہاں 22 مارچ کو ہی لاک ڈاؤن لاگو کیا، وہیں ریاست میں کسی کو بھی اس بحران میں بھوکا نہ سونے دینے کا عہد بھی کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جے پور: کل ہند کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اویناش پانڈے نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے بڑھتے اثرات کو مسلسل غیر فعال بنانے کی سمت میں ریاست کی حکومت اور کانگریس پارٹی کے عہدیداران وزیر اعلی اشوک گہلوت کی ہدایت پر کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

راجستھان کے انچارج پانڈے نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ راجستھان میں کانگریس حکومت اور کابینہ کے تمام ساتھی و اراکین اسمبلی، سماجی تنظیموں اور رضاکار اداروں کے تعاون سے اس بحران کی گھڑی میں انتظامات کو بہتر طریقے سے جاری رکھنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام ڈاکٹر، نرسنگ عملہ، پیرامیڈیکل عملے کے ساتھ ساتھ طبی محکمہ کے تمام اہلکار اور مقامی ضلع انتظامیہ، پولیس انتظامیہ اور خصوصی طور سے ہمارے تمام صفائی ملازمین مکمل مستعدی سے اپنی خدمات دے کر کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کی سمت میں مسلسل دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس عالمی بحران سے نمٹنے کے لئے راجستھان حکومت نے جہاں ملک میں سب سے پہلے 22 مارچ کو ہی لاک ڈاؤن لاگو کیا وہیں ریاست میں کسی بھی عام لوگوں کو اس بحران میں بھوکا نہ سونے دینے کا عہد بھی کیا ہے۔

Published: undefined

پانڈے نے امید ظاہر کی کہ ریاستی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے ٹھوس قدم اور طبی محکمہ صحت کی طرف سے کیے جا نے والی کوششوں سے عام لوگوں کو اس وبا سے جلد ہی نجات ملے گی۔ انہوں نے ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عام لوگوں نے جس باہمی بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کی جو روایت کا پاس رکھا ہے وہ پورے ملک کے لئے ایک مثال بن گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined