قومی خبریں

مودی حکومت کی دوسری مدت کا پہلا کابینہ اجلاس، کئی اہم فیصلوں کو منظوری

وزیر اعظم مودی نے اپنی دوسری میعاد کار کے پہلے ہی دن کابینہ اجلاس طلب کیا اور اس میں کسانوں، کاروباریوں اور سکیورٹی جوانوں کے حوالہ سے کئی اہم فیصلے کئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے اقتدارسنبھالنے کے پہلے ہی دن کابینہ کی میٹنگ طلب کی جس میں پردھان منتری کرشی سمان ندھی یوجنا کا فائدہ ملک کے سبھی کسانوں کو دینے اور چھوٹے کسانوں کے لیے پنشن اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کا فائدہ دو ہیکٹیر تک زمین والے کسانوں کو ملتا تھا لیکن اب سبھی کسانوں کو اسک فائدہ ملے گا۔

Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST

سمان ندھی کے تحت سبھی کسانوں کو سالانہ 6000 روپئے کی رقم دی جائیگی۔ پہلے اس اسکیم کے تحت ساڑھے بارہ کروڑ کسانوں کو فائدہ ملتا لیکن اب ساڑھے چودہ کروڑ کسان اس سے مستفیض ہونگے۔ رواں مالی سال میں اس مد میں سرکاری خزانے پر 87217 کروڑ 50 لاکھ روپئے کا بوچھ پڑے گا۔

Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST

دوسرے اہم فیصلہ سے چھوٹے کسانوں کو پنشن اسکیم کے تحت 3000 روپئے ماہانہ پنشن کا فائدہ ملے گا۔ 18سے 40 سال کی عمر تک کے کسان کم از کم 55 روپئے ماہانہ کی قسط جمع کرکے اس اسکیم سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ حکومت بھی قسط کی اتنی ہی رقم اپنی طرف سے جمع کرائیگی۔ اسکیم سے منسلک ہونے والے کسانوں کو 60 سال کی عمر کے بعد پنشن ملنی شروع ہوجائیگی۔ کسان چاہیں تو براہ راست پردھان منتری کسان سمان ندھی سے بھی اپنی قسط دے سکتے ہیں۔ پنشن حاصل کررہے کسی کسان کی موت ہونے پر نصف پنشن اسکی بیوی کو ملے گی۔ حکومت نے تین سال کے دوران پانچ کروڑ کسانوں کو اسکے دائرے میں لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST

کسانوں سے متعلق تیسرے فیصلہ میں حکومت نے مویشیوں کی بیماری کی روک تھام کے لیے پورے ملک میں ٹیکہ کاری کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس کے تحت 51 کروڑ مویشیوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اس کا پورا خرچ مرکزی حکومت برداشت کرے گی اوریہ ٹیکہ پوری طرح سے مفت ہوگا۔

Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST

اس کے علاوہ ملک بھر کے چھوٹے کاروباریوں کو 3000روپئے ماہانہ پنشن دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس فیصلہ سے تقریباً تین کورڑ چھوٹے کاروباریوں کو فائدہ ہوگا۔ اس اسکیم کے عام ضابطے غیر منظم شعبہ کے ورکرز کے لیے اعلان کردہ پنشن کی طرح ہونگے۔ کاروباریوں کو 60 سال کی عمر پر 3000 روپئے ماہانہ پنشن ملے گی۔

Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST

حکومت کی اس اسکیم میں ڈیڑھ کروڑ روپئے تک کا سالانہ کاروبار کرنے والے سبھی دکاندار اور اپنا کاروبار کرنے والے لوگ شامل ہوسکیں گے۔ اسکیم میں شامل ہونے کی عمر 18سے 40 سال ہوگی اور ملک بھر میں تین لاکھ 25 ہزار عام سروس سنٹروں کے ذریعہ اسکیم میں رجسٹریشن کرایا جا سکتا ہے۔

Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST

قبل ازیں، مودی حکومت نے دوسری بار اقتدارسنبھالنے کے بعد پہلا فیصلہ ملک کے تحفظ کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے والے شہیدوں کے ورثا کے لیے کیا جس میں انکے بچوں کو دیے جانے والے وظیفہ کی رقم میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملی ٹینٹوں اور ماؤ نوانوازوں کے حملہ میں شہید ہوئے پولس جوانوں کے بچوں کو بھی اس کے دائرے میں لایا گیا۔

Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST

اس اسکیم کے تحت شہیدوں کے بیٹوں کو دی جانے والی 2000 روپئے ماہانہ کی رقم بڑھا کر 2500 اور بیٹیوں کو دی جانے والی رقم 2250 روپئے سے بڑھاکر 3000 روپئے ماہانہ کی گئی ہے ۔ شہید ہونے والے پولس جوانوں کے بچوں کو بھی اس کے دائرے میں لایاگیاہے۔ ہرسال 500 پولس جوانوں کے بچوں کو یہ وظیفہ دیا جائیگا۔

Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST