قومی خبریں

ہندوستان-کویت میں فائنانس سے متعلق علم میں اضافے کے لئے مفاہمت نامے کو کابینہ کی منظوری 

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے کویت میں کھاتہ داری، فائنانس اور آڈٹ سے متعلق علم میں صلاحیت سازی اور اسے مستحکم کرنے کے لئے مفاہمت نامے کو منظوری دے دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے کویت میں کھاتہ داری، فائنانس اور آڈٹ سے متعلق علم میں صلاحیت سازی اور اسے مستحکم کرنے کے لئے مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے۔ مفاہمت نامے میں بھارت اور کویت کی دو اکائیوں کو شامل کیا ہے۔

Published: undefined

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور کویت اکاؤنٹنٹس اینڈ آڈیٹرس ایسوسی ایشن (کے اے اے اے) دونوں اداروں کے ارکان کے فائدے اور ان کی پیشہ وارانہ مہارت کو فروغ دینے کی خاطر مل کر کویت میں تکنیکی اجلاس ، سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد کریں گے۔اس سلسلے میں آنے والے اخراجات دونوں فریقوں کے ذریعے تحریری طور پر متفقہ تناسب میں برداشت کئے جائیں گے۔

Published: undefined

آئی سی اے آئی اور کے اے اے اے کارپوریٹ حکمرانی ، تکنیکی ریسرچ اور صلاح ومشورہ ، معیار کی یقین دہانی ، فورنسک اکاؤنٹنگ ، چھوٹے اور اوسط درجے کی پریکٹس سے متعلق معاملات ، اسلامی فائنانس ، مسلسل جاری پیشہ ورانہ ترقی اور باہمی مفاد کے دیگر موضوعات میں مل کر امکانی تعاون قائم کریں گے۔ آئی سی اے آئی کا اور کے اے اے اے دونوں تعاون اکاؤنٹنگ کے علم میں اضافے ، پیشہ وارانہ ترقی کے لئے اشتراک ، تکنیکی اجلاس ، سیمینار اور کانفرنسوں میں تعاون کے لئے مفاہمت نامے کے ضابطوں کو نافذ کریں گے۔ کے اے اے اے اس طرح کے اجلاس کے انعقاد کے لئے جگہ فراہم کرے گا اور اپنے طلباء اور فیکلٹی کے ارکان کو ان میں شرکت کی ہمت افزائی کرے گا۔

Published: undefined

مفاہمت نامے کے مجوزہ ضابطوں کے تحت آئی سی اے آئی اور کے اے اے اے باہمی اشتراک کے شعبے میں مستقبل کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پہلے یہ تبادلہ خیال تعاون اور ڈھانچے کو سمجھنے ، بیرونی ضابطوں اور اندرونی ضابطوں کے فریم ورک مرتب کرنے اور دونوں اداروں کے ارکان اور ان کے پیشوں کے لئے ضابطوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ ان دونوں اداروں کے مؤثر ہونے اور ان کی حکمرانی کے مفاد میں ہوگا۔

Published: undefined

کے اے اے اے اور آئی سی اے آئی اکاؤنٹنگ ، فائنانس اور آڈٹ کے موضوع پر کویت میں مختصر مدت کے پیشہ وارانہ کورس شروع کرنے میں اشتراک کریں گے جس سے کویت کے شہریوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ آئی سی اے آئی اور کے اےا ے اے باہمی مفاد کے مخصوص شعبوں میں امکانی تعاون کے قیام کے لئے مل کر کام کرنے کی خاطر مناسب اقدامات کریں گے۔ آئی سی اے آئی اور کے اے اے اے کے اشتراک سے کویتی حکومت ؍ وزارتوں ؍ کے اے اے اے کے ارکان اور کویتی باشندوں کے لئے تکنیکی پروگرام پیش کرے گا۔

Published: undefined

کویت میں بھارت کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس مقامی کاروباریوں اور دیگر فریقوں کو فائنانشیل رپورٹنگ کے معاملات میں مدد کررہی ہے اور وہاں اس کی بہت عزت وتکریم ہے۔ مجوزہ مفاہمت نامے سے امید ہے کہ کویت میں بھارت کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی مثبت شبیہ میں مزید اضافہ ہوگا اور ان پر اعتماد کو پختہ کرنے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined