ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس / DrNareshkr@
نئی دہلی: راجدھانی دہلی مین بی جے پی حکومت آنے کے بعد سے جھگی بستیوں پر لگاتار چل رہی بلڈوزر کارروائی پر گھمسان تیز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے ان کارروائیوں پر تلخ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جہاں جھگی، وہاں مکان کا وعدہ کر کے ووٹ لینے والی بی جے پی حکومت اب انہی جھگی باشندوں کے سر سے چھت چھین رہی ہے۔ یہ نہ صرف انتخابی دھوکہ ہے بلکہ انسانیت کے ساتھ ایک ظالمانہ مذاق بھی ہے۔‘‘
Published: undefined
ڈاکٹر نریش کمار نے ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرانا سیلم پور (ریلوے لائن)، تیمور نگر، شاستری پارک (مچھلی مارکیٹ) جیسے علاقوں میں جس بے رحمی سے بلڈوزر چلایا گیا، اس نے بی جے پی کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے ظاہر کر دیا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ یہ حکومت صرف امیروں کی ہے، غریبوں کے لیے نہ اس کے پاس دل ہے، نہ پالیسی۔
Published: undefined
کانگریس ترجمان نے کچھ اہم سوال بھی اٹھائے۔ انھوں نے پوچھا کہ اگر یہ جھگیاں ناجائز تھیں تو یہاں شہری سہولیات کیوں دی گئیں؟ لوگوں کے گھروں پر بجلی کے میٹر لگائے گئے، مقامی لوگوں کے پاس ووٹر شناختی کارڈ، آدھار کارڈ، راشن کارڈ سبھی طرح کے سرکاری کاغذات موجود تھے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی ہر اس کنبہ کے ساتھ کھڑی ہے جسے اس کارروائی کے سبب بے گھر کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ بے گھر کیے گئے سبھی کنبوں کو فوراً متبادل رہائش دستیاب کرائی جائے، متاثرین کو مناسب معاوضہ دیا جائے، بلڈوزر کارروائی پر فوری روک لگائی جائے، اور کارروائی کی عدالتی جانچ کرائی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined