تصویر بشکریہ پریس ریلیز
نئی دہلی: چاندنی چوک اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار مدت اگروال کو انتخابات میں مختلف طبقوں کی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس سے ان کے مخالفین کے حوصلے بری طرح ٹوٹ چکے ہیں۔ آج، منگل کو مدت اگروال نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ اپنے انتخابی حلقے کے مختلف علاقوں میں جاکر لوگوں سے رابطہ کیا اور ان سے حمایت طلب کی۔ اس دوران، انہوں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ انتخابات جیت کر اپنے علاقے کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔
Published: undefined
ایک پریس بیان کے مطابق، مدت اگروال کو آج چاندنی چوک کے مختلف علاقوں میں بیوپاری طبقے کی مکمل حمایت حاصل ہوئی۔ پرانی دہلی کے دریبا، کناری بازار، مسجد کھجور، کٹرا نیل، کوچہ برج ناتھ اور کوچہ گھاسی رام میں بیوپاریوں نے متعدد ملاقاتوں میں ایک آواز ہو کر ان کی بھرپور حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔ مدت اگروال نے ان ملاقاتوں کے دوران علاقے کی ترقی کے لیے اپنے وژن اور حکومتی پالیسیوں سے لوگوں کو آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ انتخابات کے بعد علاقے کی مشکلات کو حل کریں گے۔
Published: undefined
چاندنی چوک کے علاقوں سرائے توپخانہ، ایچ سی سین روڈ اور منالال دھرم شالہ چیراخانہ میں ہونے والی ملاقاتوں میں سینکڑوں بیوپاریوں نے ایک ساتھ فیصلہ کیا کہ وہ مدت اگروال کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ مختلف کاروباری تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی مدت اگروال کو یقین دلایا کہ ان کی جیت پکی ہے۔
مدت اگروال نے بیوپاریوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ خود بھی ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور بیوپاریوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد وہ بیوپاریوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined