ویڈیو گریب
ملک میں ایک اور سڑک حادثے کا قہر دیکھنے کو ملا۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور میں آج صبح ایک درناک سڑک حادثے میں جبل پور سے ناگپور جا رہی ایک پرائیویٹ بس پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 3 لوگوں نے اپنی جانیں گنوا دیں جبکہ 25 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح تقریباً 4 بجے بیرگی تھانہ علاقہ کے رمن پور گھاٹی علاقے میں پیش آیا۔
Published: undefined
پولیس افسر نے آگے کہا کہ بس ایودھیا (اتر پردیش) سے ناگپور (مہاراشٹر) جا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ڈرائیور کو جھپکی آنے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ حادثے میں دو مسافروں کی موت موقع پر ہی ہو گئی جبکہ شدید طور سے زخمی ایک خاتون نے سونی ضلع کے لکھنادون میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ باقی زخمیوں میں سے کچھ کو لکھنا دون اور کچھ کو جبل پور کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ کئی زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت حیدر آباد باشندہ مالمّا (45)، ناگپور باشندہ شوبھم میشرام (28) اور امول کھوڑے (42) کے طور پر ہوئی ہے۔
Published: undefined
پولیس افسروں نے ابتدائی جانچ میں پایا کہ یہ حادثہ بس ڈرائیور کی لاپروائی سے ہوا۔ ڈرائیور کو جھپکی آ گئی تھی جس کی وجہ سے بس پر سے اس کا توازن بگڑ گیا اور بس حادثہ کی شکار ہو گئی۔ حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے فوری طور پر راحت و بچاؤ کام شروع کر دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔ ساتھ ہی یہ یقینی کرنے کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ سڑک تحفظاتی ضابطوں پر عمل کیا جائے اور طویل دوری کے بس ڈرائیوروں کی مستعدی کو یقینی بنایا جاسکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined