
تصویر انسٹاگرام
بہار اسمبلی انتخاب کے درمیان بھوجپوری فلم اسٹار اور چھپرہ سے آر جے ڈی امیدوار ایک نئے تنازعہ میں پھنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ میرا بھائیدر میونسپل کارپوریشن (ایم بی ایم سی) نے ممبئی میں میرا روڈ پر واقع ان کے بنگلہ پر غیرقانونی تعمیر کو لے کر نوٹس جاری کیا ہے۔ میونسپلٹی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کھساری لال یادو کے بنگلہ کے باہر لگائے گئے لوہے کے اینگل اور شیڈ کو فوری طور پر ہٹٓایا جائے، ورنہ محکمہ تجاوزات کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر غیرقانونی تعمیر نہیں ہٹایا گیا تو اسے منہدم کر دیا جائے گا اور کارروائی کے اخراجات مالک سے وصولے جائیں گے۔
Published: undefined
میونسپل کارپوریشن کے نوٹس میں مذکور ہے کہ میرا روڈ (مشرق) پر پرانے پٹرول پمپ کے سامنے کناسک کاؤنٹی نتاشا پارک کے پیچھے بنے رو ہاؤس نمبر 1 اور 2 میں بغیر اجازت کے گراؤنڈ فلور، پہلی اور دوسری منزل پر لوہے کے اینگل اور ٹن کی چادروں سے شیڈ تیار کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی منظور شدہ نقشہ میں تبدیلی کرتے ہوئے غیر مجاز تعمیر کا بھی الزام ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ محکمہ تجاوازات نے حال ہی میں علاقے میں ایک معائنہ مہم چلائی تھی، جس دوران یہ معاملہ سامنے آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوٹس جاری ہونے کے وقت کھساری لال یادو اور ان کا خاندان بہار میں انتخابی مہم میں مصروف تھے، جس کی وجہ سے بنگلہ پر کوئی موجود نہیں تھا۔ اس کارروائی کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ معاملہ موضوع بحث بن گیا ہے۔ حامیوں کا خیال ہے کہ انتخاب کے درمیان یہ نوٹس ایک سیاسی دباؤ کا حصہ ہو سکتا ہے، جبکہ میونسپل کارپوریشن افسران کا کہنا ہے کہ کارروائی مکمل طور پر قانون کے دائرے میں کی گئی ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب کھساری لال یادو کے بنگلہ پر کارروائی کی ٹائمنگ کو لے کر سوال اٹھنے لگے ہیں، کیونکہ بہار میں جاری اسمبلی انتخاب میں وہ چھپرہ حلقہ اسمبلی سے انتخابی میدان میں ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بنگلہ کی تعمیر کئی سال پہلے ہوئی تھی، تو میونسپل کارپوریشن کو اب اس کی یاد کیوں آئی۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسی سوسائٹی میں کئی دیگر بنگلوں میں بھی اسی طرح کی تعمیرات ہوئی ہیں، لیکن نوٹس صرف کھساری لال یادو کو کیوں جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined