قومی خبریں

بلند شہر: عصمت دری متاثرہ کی خودکشی، داروغہ معطل

پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفیہ نے اپنے سوسائڈ نوٹ میں الزام لگایا ہے کہ پولیس اس کے ہی گاؤں کے ملزمین کو گرفتار کر نے کو تیار نہ تھی۔ اپنے سوسائڈ نوٹ میں متوفیہ نے تین افراد کے نام لکھے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بلند شہر: اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں عصمت دری متاثرہ نے پولیس کے ذریعہ ملزمین کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے سے مایوس ہو کر خودکشی کر لی۔ جس کے بعد حرکت میں آئی انتظامیہ نے ایک داروغہ کو معطل کر دیا ہے۔ متاثرہ پیر کی دیر رات انوپ شہر پولیس اسٹیشن علاقے میں اپنے گھر میں چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ متوفیہ نے اپنے سوسائڈ نوٹ میں الزام لگایا ہے کہ پولیس اس کے ہی گاؤں کے ملزمین کو گرفتار کر نے کو تیار نہ تھی۔ اپنے سوسائڈ نوٹ میں متوفیہ نے تین افراد کے نام لکھے ہیں جنہوں نے اس کے ساتھ عصمت دری کی ہے، ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے خلاف بھی لاپرواہی برتنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

Published: undefined

متاثرہ کا 16 اکتوبر کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ 24 اکتوبر کو لڑکی اپنے افراد خانہ کے ساتھ پولیس اسٹیشن گئی اور ملزمین کے خلاف تحریر دی۔ لڑکی نے اپنی تحریر میں یہ بھی الزام لگایا تھا کہ ملزمین نے اس کا ویڈیو بنا لیا ہے اور اسے بلیک میل کر رہے ہیں۔ پولیس نے کیس درج کرلیا لیکن ملزمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جو کہ متاثرہ کے خودکشی کا سبب بنا۔

Published: undefined

تاہم متاثرہ کے خودکشی کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور تینوں ملزمین، قمرالدین، ابرار اور مبین کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کر رہے داروغہ وجے راٹھی کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined