قومی خبریں

بی ایس پی مختار انصاری سمیت کسی بھی مافیا کو اسمبلی انتخابات میں امیدوار نہیں بنائے گی، مایاوتی کا اعلان

یوپی میں اگلے سال ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات سے قبل بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت بی ایس پی آئندہ انتخابات میں مختار انصاری کو انتخابی میدان میں نہیں اتارے گی

مایاوتی، تصویر آئی اے این ایس
مایاوتی، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: یوپی میں اگلے سال ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات سے قبل بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے جمعہ کے روز ایک اہم اعلان کر دیا۔ مایاوتی نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ پارٹی سے کسی زورآور یا مافیا کو امیدوار نہ بنایا جائے، اسی کے پیش نظر بی ایس پی آئندہ انتخابات میں مختار انصاری کو ٹکٹ نہیں دے گی، بلکہ بی ایس پی کے ریاستی صدر بھیم راج بھر، مؤ اسمبلی سیٹ سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

Published: undefined

فیصلے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ٹویٹ کیا، ’’بی ایس پی کی کوشش آئندہ یوپی اسمبلی کے انتخابات میں یہ رہے گی کہ پارٹی سے کسی بھی زورآور اور مافیا وغیرہ کو امیدوار نہ بنایا جائے۔ اس کے پیش نظر اب اعظم گڑھ منڈل کی مؤ اسمبلی سیٹ سے مختار انصاری کا نام نہیں بلکہ بی ایس پی کے ریاستی صدر بھیم راج بھر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید لکھا ، ’’عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے گئے اس فیصلہ کے نتاظر میں تمام پارٹی انچارجوں سے اپیل ہے کہ وہ پارٹی امیدواروں کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں، تاکہ حکومت کی تشکیل کی صورت میں اس طرح کے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔‘‘

Published: undefined

مایاوتی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا، ’’بی ایس پی کا عزم قانون کے ذریعے قانون کا راج‘ کے ساتھ یوپی کی تصویر کو بھی تبدیل کرنے کا ہے تاکہ نہ صرف ریاست اور ملک بلکہ ہر بچہ کہے کہ اگر حکومت ہو تو بہن جی کی۔ بی ایس پی جو کہتی ہے اسے کر کے بھی دکھاتی ہے، یہی پارٹی کی اصل شناخت ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined