قومی خبریں

مایاوتی نے مذہب تبدیل کرنے کا کیا اعلان! صحیح وقت پر اختیار کریں گی بودھ مذہب

یو پی کی سابق وزیر اعلیٰ نے ناگپور میں منعقد انتخابی جلسہ میں کہا کہ 14 اکتوبر 1956 کو بابا صاحب امبیڈکر نے مذہب تبدیل کیا تھا۔ آج اسی دن میں بھی اپنا مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے، لیکن ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اس کے لیے وہ صحیح وقت کا انتظار کر رہی ہیں۔ بی ایس پی سربراہ نے کہا ہے کہ وہ مناسب وقت پر اس سلسلے میں قدم اٹھائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مذہب تبدیلی کا عمل ہوگا۔

Published: undefined

مایاوتی نے یہ اعلان 14 اکتوبر کو مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ناگپور میں انتخابی تشہیر کے دوران کیا۔ انھوں نے بابا صاحب امیڈکر کی طرز پر ہندو مذہب چھوڑ کر بودھ مذہب اختیار کرنے کی بات کہی۔ مایاوتی نے کہا کہ ’’مناسب وقت پر مذہب تبدیل کروں گی۔ میرے ساتھ بڑی تعداد میں قومی سطح پر مذہب تبدیلی کا عمل ہوگا۔‘‘ یہ اعلان کرتے ہوئے انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’میں بھی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی طرح ہندو مذہب کو چھوڑتے ہوئے بودھ مذہب اختیار کروں گی۔‘‘

Published: undefined

اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ نے ناگپور کے اندورا میدان میں منعقد انتخابی جلسہ میں کہا کہ 14 اکتوبر 1956 کو بابا صاحب امبیڈکر نے مذہب تبدیل کیا تھا۔ آج اسی دن (14 اکتوبر) کو میں بھی اپنا مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔ غور طلب ہے کہ بابا صاحب کے ساتھ اور ان کے بعد مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر درج فہرست ذات کے لوگوں نے بودھ مذہب اختیار کیا تھا۔ لیکن ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں یہ عمل دیکھنے کو نہیں ملا تھا۔ مستقبل میں اگر مایاوتی یہ قدم اٹھاتی ہیں تو یقینی طور پر شمالی ہندوستان میں سماجی اور سیاسی طور پر اس سے ایک ہنگامہ سا برپا ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined