قومی خبریں

بی ایس ایف نے دو پاکستانی ڈرون مار گرائے، 2.5 کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اسمگلروں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

<div class="paragraphs"><p>ڈرون کی فائل تصویر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ڈرون کی فائل تصویر، تصویر آئی اے این ایس

 

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اسمگلروں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔

بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے امرتسر کے اودھر دھاریوال گاؤں کے قریب کے علاقے میں ایک مشتبہ ڈرون کی آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ مشق کے مطابق، فوجیوں نے فوری طور پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈرون کو روکنے کے لیے فائرنگ کی۔

Published: undefined

علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف اہلکاروں نے گاؤں اُودھردھاریوال کے کھیتوں سے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹریس 300 آر ٹی کے) جزوی طور پر ٹوٹی ہوئی حالت میں برآمد کیا۔

ایک اور واقعہ میں، جمعہ کی رات تقریباً 09.24 بجے، بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے امرتسر کے گاؤں رتن خورد کے کھیتوں میں ایک مشتبہ ڈرون کی بھنبھناہٹ اور کھیتوں میں کچھ گرنے کی آواز سنی۔ فوجیوں نے گولی باری کرکے ڈرون کو مار گرایا۔

Published: undefined

علاقے کی بعد میں تلاشی کے دوران، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے رتن خورد گاؤں کے قریب کھیتوں سے ایک ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹریس آر ٹی کے 300) برآمد کیا، جس میں ڈرون سے منسلک مشتبہ منشیات کے 2 پیکٹ اور ان کے ساتھ چار چمکیلی پٹیاں ملیں۔ برآمد کی گئی ہیروئن کی مشتبہ کھیپ کا کل وزن تقریباً 2.6 کلوگرام ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined