قومی خبریں

بنگلہ دیش سرحد پر پرتشدد جھڑپ میں پتھراؤ، بی ایس ایف جوان کا سر پھٹ گیا

اسمگلروں نے بی ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان پر پتھراؤ شروع کردیا۔ اسمگلروں کے اس جارحانہ رویہ میں بی ایس ایف کے ایک جوان کا سر پھٹ گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تلخ تعلقات کے درمیان سرحد پر بھی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ کوچ بہار میں نارائن گنج سرحدی چوکی پر گشت کے دوران بنگلہ دیشی اسمگلروں کے پتھراؤ کے بعد ایک بی ایس ایف جوان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ یہ واقعہ 20 جنوری کو پیش آیا جب بنگلہ دیشی اسمگلروں نے ہندوستانی فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق درحقیقت، ہندوستان-بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے چوکس سپاہیوں نے بنگلہ دیش کی سرحد پر باڑ کے قریب بڑی تعداد میں شرپسندوں کی مشتبہ سرگرمی دیکھی۔ ان افراد نے غیر قانونی اور جان بوجھ کر بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کی تھی اور اپنے ہندوستانی ساتھیوں کی مدد سے ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Published: undefined

چوکس بی ایس ایف جوانوں نے انہیں چیلنج کیا کہ وہ اپنی غیر قانونی سرگرمیاں بند کر دیں اور بنگلہ دیشی علاقے میں واپس چلے جائیں۔ تاہم بنگلہ دیشی شرپسندوں نے بار بار کی زبانی وارننگ کو نظر انداز کیا۔ اسمگلروں نے بی ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان پر پتھراؤ شروع کردیا۔ واضح رہے کہ اسمگلروں کا جارحانہ رویہ دیکھنے میں آیا۔

Published: undefined

بنگلہ دیشی شرپسندوں کے پتھراؤ کی وجہ سے بی ایس ایف کے ایک جوان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور اسے بروقت علاج کے لیے بی ایس ایف اسپتال لے جایا گیا۔ جوان کے شدید زخمی ہونے کے باوجود، بی ایس ایف نے انتہائی تحمل اور انسانی جان کے احترام کا مظاہرہ کیا اور اسمگلروں کو روکنے اور منتشر کرنے کے لیے صرف غیر مہلک اقدامات کا استعمال کیا۔

Published: undefined

بی ایس ایف کے جوانوں نے صورتحال کو ہوشیاری سے سنبھالا اور ایک بار پھر سرحد پار سے اسمگلروں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ علاقے کی تلاشی کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے ممنوعہ اشیاء کی 50 بوتلیں ضبط کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined