قومی خبریں

کرناٹک: یدی یورپا نے حلف تو لے لیا لیکن آسان کام نہیں اکثریت ثابت کرنا

بی ایس یدی یورپا چوتھی مرتبہ کرناکٹ کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں اور انہیں گورنر وجو بھائی والا نے عہدے اور رازداری کا حلف دلوایا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کرناٹک میں تیزی سے بدل رہے سیاسی حالات کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صوبائی صدر بی ایس یدی یورپا نے جمعہ کی شام ایک مرتبہ پھر ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ بی ایس یدی یورپا چوتھی مرتبہ کرناکٹ کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں اور انہیں گورنر وجو بھائی والا نے عہدے اور رازداری کا حلف دلوایا۔

واضح رہے کہ ابھی صرف یدی یورپا نے ہی حلف لیا اور ان کے وزرا ان کے اکثریت ثابت کر دینے کے بعد حلف لیں طے۔

Published: 26 Jul 2019, 7:10 PM IST

قبل ازیں، کرناٹک بی جے پی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا نے کرناٹک کے گورنر سے ملاقات کی اور حکومت سازی کا دعوی پیش کیا۔ گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد یدی یورپا نے کہا،’’گورنر نے مجھے حکومت بنانے کےلئے مدعو کیاہے اور اس سلسلے میں ایک خط سونپا ہے۔‘‘

Published: 26 Jul 2019, 7:10 PM IST

یدی یورپا نے گورنر سے ملاقات کر کے 105 ارکان اسمبلی کی حمایت والا خط سونپا اور بتایا کہ انہیں قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ حلف برداری پروگرام میں شامل ہونے کےلئے کانگریس لیڈر سدھارمئیا، سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی کو بھی دعوت دی گئی تھی۔

Published: 26 Jul 2019, 7:10 PM IST

یدی یورپا نے جمعہ کو گورنر سے ملاقات کرکے ریاست میں حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا۔وہ آج شام چھ بجے کرناٹک کے وزیر اعلی کا حلف بھی لیں گے۔ کرناٹک میں ایچ ڈی كمارسوامي کی قیادت والی کانگریس جےڈي ایس کی مخلوط حکومت 23 جولائی کو ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر پائی تھی اور وزیر اعلی کو استعفی دینا پڑا تھا۔

Published: 26 Jul 2019, 7:10 PM IST

یاد رہے، کرناٹک اسمبلی میں ایچ ڈی کمارسوامی کی قیادت والی کانگریس - جنتا دل (سیکولر) مخلوط حکومت 24 جولائی کو اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر پائی تھی۔ کماراسوامی کی طرف سے پی کی گئی تحریک اعترام کے حق میں صرف 99 اور مخالفت میں 105 ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اس کے بعد یدی یورپا کے وزیراعلی بننے کا راستہ صاف ہو گیا تھا۔

بی جےپی کی کرناٹک اکائی کے لیڈروں نے جمعرات کو ہی نئی دہلی میں بی جےپی کے قومی صدر امیت شاہ اور کارگزار صدر جے پی نڈا سے ملاقات کرکے ریاست کی موجودہ سیاسی صورت حال سے آگاہ کرا دیا تھا۔

Published: 26 Jul 2019, 7:10 PM IST

یدی یورپا کو سات دن میں ثابت کرنی ہوگی اکثریت

یدی یورپا نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف تو لے لیا لیکن ان کی راہ اتنی آثان بھی نہیں ہے کیوں کہ انہیں ابھی فلور ٹیسٹ سے گزر کر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔ کرناٹک کے گورنر وجو بھائی والا نے بی ایس یدی یورپا کو ایک ہفتے کے اندر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے کہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے 17 مئی 2018 کو بھی یدی یورپا نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا لیکن اسمبلی میں اکثریت نہ ثابت کر پانے کے سبب انہیں محض دو دنوں میں ہی یعنی 19 مئی کو اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑ گیا تھا۔ اب انہوں نے 434 دن بعد پھر سے حلف تو لے لیا ہے لیکن وہ اکثریت ثابت کر پائیں گے یا نہیں یہ وقت ہی بتا پائے گا۔

Published: 26 Jul 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Jul 2019, 7:10 PM IST