قومی خبریں

براڈ بینڈ خدمات پیر کی شام تک بحال ہوں گی: بی ایس این ایل ذرائع

وادی کشمیر میں سرکاری مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل کی 7 ماہ سے بند براڈ بینڈ خدمات امکانی طور پر پیر کی شام تک بحال ہوں گی کیونکہ کمپنی کی طرف سے نصب کردہ فائر وال کی ٹیسٹنگ آخری مرحلے میں ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: وادی کشمیر میں سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کی 7 ماہ سے بند براڈ بینڈ خدمات امکانی طور پر پیر کی شام تک بحال ہوں گی کیونکہ کمپنی کی طرف سے نصب کردہ فائر وال کی ٹیسٹنگ آخری مرحلے میں ہے۔

بی ایس این ایل ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ وادی میں براڈ بینڈ خدمات کو پیر کی شام تک بحال کیا جائے گا کیونکہ صارفین کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس تک رسائی کو روکنے کے لئے نصب کردہ فائر وال کی ٹیسٹنگ اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین صرف وائٹ لسٹڈ ویب سائٹ تک ہی رسائی حاصل کرپائیں گے۔

Published: undefined

بتادیں کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے 24 جنوری کو وادی میں ٹو جی موبائل انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے لئے حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے چلتے اگرچہ نجی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرس نے براڈ بینڈ سروس بحال کی تاہم بی ایس این ایل زائد از ایک ماہ بیت جانے کے باوجود بھی سروس بحال کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔

Published: undefined

بی ایس این ایل کی براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے میں ناکامی سے جہاں اس کے صارفین شدید پریشان ہیں وہیں وہ نجی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرس کی طرف رجوع کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ متذکرہ کمپنی کے صارفین کا الزام ہے کہ براڈ بینڈ گزشتہ سات ماہ سے معطل ہونے کے باجود بھی ان سے باقاعدہ بل وصولی جاتی ہے۔

Published: undefined

کمپنی کے صارفین کے ایک گروپ نے یو این آئی اردو کو بتایا: 'سرکار کی طرف سے حکمنامے کے باوجود بھی بی ایس این ایل نے براڈ بینڈ سروس بحال نہیں کی ہے جس کے باعث ہم گوناگوں مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں'۔ ایک صارف نے کہا کہ ہم نجی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرس کی طرف رجوع کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: 'ہم اب نجی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرس کی طرف رجوع کرنے پر مجبور ہورہے ہیں، آخر ہم کب تک انتظار کریں گے، ہمیں مشکلات درپیش ہیں'۔

Published: undefined

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات ماہ سے براڈ بینڈ سروس معطل ہونے کے باوجود بھی ان سے باقاعدہ بل وصولی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس این ایل کا سست طریقہ کار صارفین کو دوسری نجی کمپنیوں کی طرف رجوع کرنے پر مجبور کررہا ہے جو حق بجانب ہے۔ اس سے کمپنی کا مالی بحران مزید سنگین ہوگا۔

ادھر وادی میں صارفین ٹو جی موبائل انٹرنیٹ کی بحالی سے ناخوش اور نالاں ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ٹو جی انٹرنیٹ موبائل کی بحالی برائے نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ای میل نہیں کیا جاسکتا ہے کوئی فائل ڈاون لوڈ کرنے کی بات ہی نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ