قومی خبریں

برطانوی جنگی طیارہ ایف-35 کی ایمرجنسی لینڈنگ، ایندھن کم ہونے کے بعد ترووننت پورم ہوائی اڈے پر اُترا

ہوائی اڈے کے افسروں نے ایف 35 کی محفوظ لینڈنگ کرانے کے لیے پورے ہوائی اڈے میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا تھا۔ ہندوستانی فائٹر جیٹس نے اسکارٹ کیا اور برطانوی طیارے کو محفوظ نیچے اترنے میں مدد کی۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب/یوٹیوب</p></div>

ویڈیو گریب/یوٹیوب

 

برطانوی جنگی طیارہ ایف-35 کی کیرالہ کے تروونت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی ہے۔ ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانے کی نوبت آئی۔

Published: undefined

طیارہ نے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد ہفتہ کی دیر رات محفوظ لینڈنگ کی۔ پائلٹ نے ایندھن ختم ہونے ہونے کی اطلاع دی اور لیںڈنگ کی اجازت مانگی۔ ایف-35 کے نیچے اترتے وقت اسے ہندوستانی فائٹر جیٹس نے اسکارٹ کیا اور محفوظ نیچے اترنے میں مدد کی۔ ایک ذرائع کے مطابق ہوائی اڈے کے افسروں نے ایف 35 کی محفوظ لینڈنگ کرانے کے لیے پورے ہوائی اڈے میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا تھا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق یہ جنگی طیارہ فی الحال ایندھن بھرنے کے انتظار میں کھڑا ہے۔ مرکزی حکومت میں متعلقہ افسروں سے منظوری ملنے کے بعد ایندھن بھرا جائے گا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ یہ طیارہ جدید ترین پانچویں نسل کا اسٹیلتھ فائٹر جیٹ حال میں انڈو پیسفک ریجن میں تعینات ہے۔ اسے دنیا کا سب سے خطرناک فائٹر جیٹ مانا جاتا ہے۔ حال ہی میں اس نے ہندوستانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق میں بھی حصہ لیا تھا۔ یہ 5ویں جنریشن فائٹر جیٹ برطانیہ کے جنگی جہاز ایچ ایم ایس پرنس آف ویلس کے کیریئر اسٹرائک گروپ کا حصہ ہے جو اس وقت آپریشن میں لگا ہے۔

Published: undefined

ایف-35 بی ویرینٹ کو خاص طور پر شارٹ ٹیک-آف اور ورٹیکل لینڈنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے یہ کیٹا پُلٹ سسٹم کے بغیر طیارہ بردار جہاز سے آپریٹ ہو سکتا ہے۔ امریکی دفاعی ٹھیکہ دار لاک ہیڈ مارٹن کے ذریعہ آپریٹ ایف-35 بی کو آج سروس میں سب سے جدید ترین جنگی طیارہ پلیٹ فارمس میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ 

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined