قومی خبریں

اہم خبر: 5 سال سے بدعنوانی کا ایشو اٹھا رہا ہوں، کوئی کارروائی نہیں ہوئی... سریو رائے

جسٹس بوبڈے 17 مہینے تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ پر فائز رہیں گے اور23 پریل 2021 کو ریٹائر ہوں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پانچ سال سے بدعنوانی کا ایشو اٹھا رہا ہوں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی: بی جے پی باغی لیڈر

بی جے پی کے باغی لیڈر اور جمشید پور مشرق سے آزاد امیدوار سریو رائے نے کہا کہ ’’میں پانچ سال سے بدعنوانی کا ایشو اٹھا رہا ہوں، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ الٹے میرا ٹکٹ روک دیا گیا۔‘‘

Published: 18 Nov 2019, 10:23 AM IST

مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر سونیا سے ملنے پہنچے شرد پوار

مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر اب تک کچھ بھی صاف نہیں ہو سکا ہے۔ حالانکہ ایسا ماحول کئی بار بنا ہے جب محسوس ہوا کہ شیوسینا-این سی پی-کانگریس مل کر حکومت سازی کر سکتے ہیں اور گورنر کے سامنے دعویٰ پیش کر سکتے ہیں، لیکن ابھی تک کم از کم مشترکہ پروگرام پر کچھ فائنل نہیں ہو سکا ہے۔ غالباً اسی سلسلے میں این سی پی سربراہ شرد پوار بات چیت کرنے کے لیے کانگریس صدر سونیا گاندھی کی رہائش پر پہنچے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں لیڈروں کی یہ ملاقات بہت اہم ہے۔

Published: 18 Nov 2019, 10:23 AM IST

دہلی: جے این یو طلبا پر پولس نے کیا لاٹھی چارج

جے این یو کے طلبا بیر سرائے روڈ کے پاس بیریکیڈ توڑنے کے بعد پارلیمنٹ کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ اس درمیان پولس نے طلبا پر لاٹھی چارج کر دیا ہے۔ کئی طلبا کو پولس نے حراست میں بھی لے لیا ہے۔ اس درمیان یہ بھی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ صفدر جنگ مقبرہ کے پاس دہلی پولس نے طلبا کو روک لیا ہے۔ طلبا کا یہ مظاہرہ یونیورسٹی میں بڑھی ہوئی فیس کو لے کر ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ بڑھی ہوئی پوری فیس واپس لی جائے۔

Published: 18 Nov 2019, 10:23 AM IST

چنئی: طالبہ کی خودکشی کی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے دو طلبا بھوک ہڑتال پر بیٹھے

چنئی میں آئی آئی ٹی مدراس کی طالبہ فاطمہ لطیف کی خودکشی کی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے دو آئی آئی ٹی مدراس کے طلبا نے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: 18 Nov 2019, 10:23 AM IST

شیوسینا دسمبر کے پہلے ہفتے تک حکومت بنالے گی... سنجے راوت

ممبئی: شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے میں واپس جانے کا کوئی سوال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینا مہاراشٹر میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ چونکہ سیاسی جماعتیں ایک نہیں تین ہیں یعنی این سی پی، شیوسینا اور کانگریس اس لئے کچھ وقت لگ رہا ہے۔ بہرحال حکومت بننا طے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیوسینا دسمبر کے پہلے ہفتے تک حکومت بنالے گی۔ راؤت نے مزید کہا، "مہاراشٹر کے کسانوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اگر وہاں صدر راج ہے تو بی جے پی اس کا خیال کیوں نہیں کر رہی ہے۔

Published: 18 Nov 2019, 10:23 AM IST

ادھو ٹھاکرے نے کیا ایودھیا دورہ ملتوی

لکھنؤ: مہاراشٹرا میں حکومت سازی کی سرگرمیوں میں مصروف شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کا 24 نومبر کو ایودھیا دورہ ملتوی ہوگیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ ایودھیا متنازع زمین پر مالکانہ حق کا فیصلہ رام للا کے حق میں آنے کے بعد شیوسینا سربراہ 24 نومبر کو رام للا کے درشن کے لئے ایودھیا آنے والے تھے لیکن مہاراشٹرا میں حکومت سازی کو لے کر چل رہی کھینچ تان میں الجھے ادھو نے اپنا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے رام مندر کے لئے رتھ یاترا نکالنے والے بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی سے بھی ملنے والے تھے لیکن اب بی جے پی کے ساتھ رشتوں میں تلخی کی وجہ سے ممکنہ طور سے ان سے بھی ملاقات نہیں کریں گے۔

Published: 18 Nov 2019, 10:23 AM IST

لوک سبھا میں اپوزیشن کا زور دار ہنگامہ، فاروق عبداللہ کو چھوڑنے کا مطالبہ

لوک سبھا میں اپوزیشن کا زور دار ہنگامہ جاری ہے، اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ نے کشمیر میں حراست میں رکھے گئے فاروق عبداللہ کو چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن رہنما نعرے بازی کر رہے ہیں کہ اپوزیشن پر حملہ بند کرو، فاروق عبداللہ کو رہا کرو۔

Published: 18 Nov 2019, 10:23 AM IST

معیشت کا مسئلہ اٹھا کر مودی حکومت کو بے نقاب کرنا چاہیے... پی چدمبرم

پی چدمبرم نے ٹوئٹ کر کہا کہ ’’آج پارلیمنٹ میں سرمائی اجلاس کا آغاز ہوتے ہی کانگریس کو معیشت کا مسئلہ اٹھانا چاہیے اور مودی حکومت کو بے نقاب کرنا چاہیے، جبکہ مودی حکومت کہہ رہی ہے کہ معیشت میں کوئی دقت نہیں ہے، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے‘‘۔

Published: 18 Nov 2019, 10:23 AM IST

جسٹس بوبڈے نے چیف جسٹس کے عہدے کا لیا حلف، 17 ماہ کی ہوگی مدت

ملک کو نیا چیف جسٹس مل گیا ہے، جسٹس شرد اروند بوبڈے ہندوستان کے 47 ویں چیف جسٹس (سی جے آئی) کے طور پر حلف لیا ہے، انہیں صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

Published: 18 Nov 2019, 10:23 AM IST

جسٹس بوبڈے 17 مہینے تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ پر فائز رہیں گے اور23 پریل 2021 کو ریٹائر ہوں گے۔ ان کا تعلق مہاراشٹر کے وکیل خاندان سے ہے۔ ان کے والد اروند شری نواس بوبڈے بھی مشہور وکیل تھے 24 اپریل 1956 کو مہاراشٹر کے ناگپور میں پیدا ہونے والے جسٹس بوبڈے نے ناگپور یونیورسٹی سے آرٹ اور قانون میں گریجویشن کیا تھا۔

جسٹس بوبڈے نے کئی تاریخی فیصلوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حال ہی میں ایودھیا کے متنازعہ مقام پر رام مندر بنانے کا راستہ صاف کرنے والی آئینی بنچ کے بھی وہ رکن رہے ہیں۔ وہ رازداری کے بنیادی حقوق کے سلسلے میں اگست 2017 میں فیصلے دینے والی 9 رکنی آئینی بنچ کے رکن بھی رہے ہیں۔ اس بنچ کی صدارت اس وقت کے چیف جسٹس جے ایس کھیر نے کی تھی۔

Published: 18 Nov 2019, 10:23 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Nov 2019, 10:23 AM IST