قومی خبریں

شاہ رخ خان کی چیٹ لیک ہونے پر بامبے ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڑے کو لگائی پھٹکار، آئندہ ایسا نہ کرنے کی ہدایت

عدالت نے وانکھیڑے کو ایک حلف نامہ دینے کی ہدایت دی ہے کہ وہ معاملے کے بارے میں میڈیا سے بات نہیں کریں گے اور بلائے جانے پر سی بی آئی کے سامنے ہر بار پیش ہوں گے۔

سمیر وانکھیڈے، تصویر آئی اے این ایس
سمیر وانکھیڈے، تصویر آئی اے این ایس 

بالی ووڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ہوئی چیٹنگ کو برسرعام کرنے پر بامبے ہائی کورٹ نے این سی بی کے سابق ریجنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کو پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے سمیر وانکھیڑے کو ہدایت دی ہے کہ وہ مستقبل میں پھر ایسی کوئی حرکت نہ کریں۔ دراصل سی بی آئی نے ہائی کورٹ میں سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے سمیر وانکھیڑے نے ایسا قدم اٹھایا۔

Published: undefined

بہرحال، بامبے ہائی کورٹ نے شاہ رخ خان سے 25 کروڑ روپے کی رشوت مانگنے کے ملزم سمیر وانکھیڑے کو عارضی راحت 8 جون تک کے لیے بڑھا دی ہے۔ وانکھیڑے پر الزام ہے کہ انھوں نے شاہ رخ کے بیٹے آرین خان کو کروز کارڈیلیا معاملے میں چھوڑنے کے لیے اداکار سے رشوت مانگی تھی۔ اس سے قبل عدالت نے سی بی آئی سے کہا تھا کہ وہ وانکھیڑے کو 22 مئی تک گرفتار نہ کرے۔ پیر کے روز اس مہلت میں اضافہ کیا گیا اور اب سمیر وانکھیڑے کی گرفتاری 8 جون تک نہیں ہوگی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ابھے آہوجہ اور جسٹس ایم ایم ستھائے کی تعطیل بنچ نے وانکھیڑے کی سی بی آئی کی ایف آئی آر رد کرنے کی گزارش والی ان کی عرضی پر سماعت کے دوران یہ راحت دی۔ بنچ نے وانکھیڑے کو ایک حلف نامہ دینے کی بھی ہدایت دی کہ وہ معاملے کے بارے میں میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔ بلائے جانے پر سی بی آئی کے سامنے ہر بار پیش ہوں گے اور ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined