قومی خبریں

دہلی میں بم کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری، کئی اسکولوں میں ہنگامی صورتِ حال

دہلی پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دھمکی کے ذرائع کا پتہ لگانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سائبر ٹیم بھی کال کی لوکیشن اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی پولیس (فائل) / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی پولیس (فائل) / آئی اے این ایس

 

دہلی میں اسکولوں کو مل رہی بم دھمکیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ جمعہ (13 فروری) کی صبح ایک بار پھر راجدھانی کے کئی نامور اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی، جس کے بعد کافی ہلچل مچ گئی۔ صبح 9:13 بجے پہلی کال جھنڈے والان میں واقع بی ڈی تمل ایجوکیشن اسکول میں آئی، جس میں اسکول کی حدود میں بم ہونے کی اطلاع دی گئی۔ اس کے فوراً بعد دیگر اسکولوں کو بھی اسی طرح کی دھمکیاں ملنے کی خبریں سامنے آئیں۔

Published: undefined

بم کی اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس کی ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولیس افسران نے وقت ضائع کیے بغیر اسکول کی عمارتوں کو خالی کروانا شروع کیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی۔ سیکورٹی ایجنسیاں اسکول کی عمارتوں کے ساتھ ساتھ آس پاس کے علاقوں کی بھی باریک بینی سے جانچ کر رہی ہیں۔ فی الحال کسی بھی اسکول سے مشتبہ چیز ملنے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، تاہم تحقیقات کا عمل مکمل چوکسی کے ساتھ جاری ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اسکول انتظامیہ نے احتیاطاً فوری طور پر کلاسیں بند کر دیں اور بچوں کو بحفاظت باہر نکالا۔ والدین کو فوری اطلاع دے کر بلایا گیا، جبکہ کئی اسکولوں نے بچوں کو بسوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے بحفاظت گھر بھیجنے کا انتظام کیا۔ اچانک ملنے والی اس اطلاع سے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، لیکن پولیس اور اسکول انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ سیکورٹی کے تمام معیارات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہیں برتی گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دھمکی کے ذرائع کا پتہ لگانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سائبر ٹیم بھی کال کی لوکیشن اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ فی الحال صورتحال قابو میں ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واضح معلومات سامنے آئیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined