قومی خبریں

راکیش ٹکیت کو فیملی سمیت بم سے اڑانے کی ملی دھمکی، امت شاہ کو خط لکھ کر اپنے لیے ملک بھر میں سیکورٹی کا کیا مطالبہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لکھے خط میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ دھمکی دینے والے کا کہنا ہے کہ کسانوں کی بات کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے تو پورے کنبہ کو بم سے اڑا دیا جائے گا۔

راکیش ٹکیت، تصویر یو این آئی
راکیش ٹکیت، تصویر یو این آئی Ritesh Yadav

بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت اور ان کے کنبہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ یہ دھمکی موبائل پر فون کر کے دی گئی ہے۔ دھمکی میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر نریش ٹکیت اور ترجمان راکیش ٹکیت کو کسان تحریک سے الگ ہونے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ اس دھمکی کے بعد نریش ٹکیت کے بیٹے گورو ٹکیت نے بھورکلاں تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔

Published: undefined

شکایت کے بعد پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔ ان دھمکیوں کو لے کر کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر اپنے لیے ملک بھر میں سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹکیت نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اتر پردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی ان کی سیکورٹی کے پختہ انتظام کیے جائیں اور وزارت داخلہ کے ذریعہ اس دھمکی معاملے کی جانچ کرائی جائے۔

Published: undefined

امت شاہ کو لکھے خط میں راکیش ٹکیت نے کہا کہ گورو ٹکیت کو فون کرنے والے شخص نے کہا کہ آپ نے دہلی میں کسان تحریک چلائی جو ٹھیک نہیں تھا۔ کسانوں کی بات کرنا بند کرو اور پیچھے ہٹ جاؤ۔ پیچھے نہیں ہٹے تو پورے کنبہ کو بم سے اڑا دیا جائے گا۔ راکیش ٹکیت نے اپنے خط میں کہا کہ پورا کنبہ کسانوں اور سماج کی لڑائی لڑتا رہے گا اور پورے ملک میں یاترا بھی کرتا رہے گا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق دھمکی بھرا فون بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر نریش ٹکیت کے بیٹے گورو ٹکیت کے موبائل پر آیا تھا۔ گورو نے تھانہ میں دی اپنی شکایت میں کہا کہ انھیں سات بار دھمکی بھرا فون آیا۔ انھوں نے کہا کہ پہلے ان لوگوں نے اسے شرارت سمجھا، لیکن بار بار فون آنے پر کنبہ کے لوگ سنجیدہ ہو گئے اور اس کے بعد تھانے میں اس بارے میں شکایت درج کرائی گئی۔

Published: undefined

اپنی شکایت میں گورو ٹکیت نے کہا کہ ہولی کے دن 8 مارچ کو رات 9.15 بجے سے 10.00 بجے تک کئی فون آئے۔ فون کرنے والے نے کسانوں کی بات کرنے کو لے کر پورے ٹکیت کنبہ کو نازیبا الفاظ کہے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ گورو ٹکیت نے الزام لگایا ہے کہ فون کرنے والے نے ٹیکسٹ میسج پر گالی گلوچ بھی کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined