احمد آباد میں طیارہ حادثہ کا مقام / آئی اے این ایس
احمد آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آئے اندوہناک طیارہ حادثے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارے کا ایک بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا ہے، جبکہ دوسرے بلیک باکس کی تلاش جاری ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ان آلات کی مدد سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ ٹیک آف کے فوراً بعد طیارہ کیوں اور کیسے گر کر تباہ ہوا۔
Published: undefined
ایئر انڈیا نے تصدیق کی ہے کہ یہ حادثہ جمعرات 12 جون کو ایک بجکر 38 منٹ پر پیش آیا، جب فلائٹ نمبر اے آئی-171 لندن کے لیے روانہ ہو رہی تھی۔ پرواز میں 242 افراد سوار تھے جن میں سے 241 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ صرف ایک مسافر زندہ بچ سکا ہے، جو کہ ہند نژاد برطانوی شہری ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔
Published: undefined
حادثے کے بعد طیارے کا ایک بڑا حصہ قریبی سِول اسپتال کے ڈاکٹروں کے ہاسٹل سے ٹکرا گیا، جس کے باعث عمارت بری طرح متاثر ہوئی اور وہاں بھی 24 افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ یوں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 265 ہو گئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعے کو حادثے کی جگہ کا دورہ کیا، زخمیوں سے ملاقات کی اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے خاندان سے تعزیت کی۔
Published: undefined
بعد ازاں، انہوں نے ایئرپورٹ پر ریاستی وزراء اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس بھی کیا اور اب وہ دہلی واپس روانہ ہو چکے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک باکس اور وائس ریکارڈر سے حاصل شدہ معلومات حادثے کی اصل وجہ کے تعین میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گی، جس کے بعد ایوی ایشن سکیورٹی اور پروٹوکول پر بھی نظرثانی متوقع ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined