قومی خبریں

بی جے پی کے منصوبوں کو کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے: ارون یادو

مدھیہ پردیش حکومت میں وزیر سچن یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھیا حامی جو ارکان اسمبلی بنگلورو میں ہیں،ان میں سے اکثر بی جے پی میں نہیں جانا چاہتے۔ان ممبران کا کانگریس لیڈروں سے رابطہ ہو گیا ہے۔

کانگریس رہنما ارون یادو
کانگریس رہنما ارون یادو 

بھوپال: سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر، ارون یادو نے آج کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کے منصوبے پورا نہیں ہو نے دے گی۔ارون یادو نے میڈیا کو بتایا کہ اس ریاست کے لئے عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے۔ہم بی جے پی کو ان کے منصوبے میں کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ایوان میں اپنی اکثریت بھی ثابت کر دے گی۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ارون یادو کے چھوٹے بھائی اور ریاستی حکومت میں وزیر زراعت سچن یادو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سندھیا حامی جو ارکان اسمبلی بنگلورو میں ہیں،ان میں سے اکثر بی جے پی میں نہیں جانا چاہتے۔ان ممبران کا کانگریس لیڈروں سے رابطہ ہو گیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل کانگریس کے 80 سے زیادہ ارکان اسمبلی کو دن میں تقریباًبارہ بجے بذریعہ جہاز جے پور بھیجا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ان ممبران کو ایک ساتھ محفوظ مقام پر رکھا جائے گا۔کانگریسی ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی سینئر لیڈران اور وزرا کو یہیں رک کر کام کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔یہ سبھی ایم ایل اے اور وزرا،وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ کے رابطہ میں ہیں اور ڈیمج کنٹرول میں مصروف ہیں۔ بی جے پی کے سبھی ارکان اسمبلی کو گزشتہ شب میں ہی یہاں سے دہلی لے جایا گیا ہے۔وہ دہلی کےقریب کسی بڑے ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر

  • ,
  • رام مندر پر چلے گا بلڈوزر! پی ایم مودی کے اشتعال انگیز بیان سے کھڑگے ناراض، الیکشن کمیشن سے کیا کارروائی کا مطالبہ

  • ,
  • اُف یہ گرمی! دہلی میں درجۂ حرارت 14 سال کا ریکارڈ توڑ 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا ٹوٹا ریکارڈ