قومی خبریں

لائسنس کی آڑ میں بی جے پی حکومت کر رہی استحصال، شہری دیہاتوں میں چھوٹے کاروباریوں میں بے چینی: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کی ایم سی ڈی حکومت دہلی کے شہری دیہاتوں میں لائسنس کے نام پر جبری وصولی کر رہی ہے، جس سے چھوٹے کاروباروں پر سیلنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

 

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے بی جے پی کی قیادت والی دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے شہری دیہاتوں میں چلنے والے چھوٹے کاروباروں کو لائسنس کے نوٹس دے کر ان سے زبردستی پیسے وصول کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق، لائسنس فیس سے کئی گنا زیادہ رقم جبراً وصول کی جا رہی ہے اور یہ سب کچھ ایک منظم غیر قانونی کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو کا کہنا تھا کہ بی جے پی 27 سال قبل بھی لائسنس راج کے ذریعے شہری دیہاتوں میں لوگوں کو پریشان کرتی تھی اور اب پھر اسی ہتھکنڈے کو استعمال کر کے وہاں کے چھوٹے تاجروں اور کاروباریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ لائسنس کے بہانے اب سیلنگ کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے، جس سے لوگوں کی روزی روٹی پر براہِ راست اثر پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ عام آدمی پارٹی اور نہ ہی بی جے پی کی حکومت نے دہلی کے دیہاتوں کو کبھی سنجیدگی سے لیا۔ پچھلے 12 برسوں سے دیہی دہلی کی صورتحال جوں کی توں ہے۔ دیہاتوں میں نہ نکاسی آب کا مناسب بندوبست ہے، نہ بنیادی سہولتیں موجود ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ انہی دیہاتیوں کی زمینیں حکومت نے کوڑیوں کے دام پر حاصل کیں لیکن اب لال ڈورے کے دائرے میں رہنے والے ان ہی لوگوں کو اپنے معمولی کاروبار کے لیے بھی تنگ کیا جا رہا ہے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ اگر کوئی دیہاتی طے شدہ فیس کے ساتھ لائسنس لینا چاہے تو وہ درست ہے لیکن لائسنس کی آڑ میں جبری وصولی بی جے پی کی غیر اخلاقی سیاست اور ایم سی ڈی افسران کی من مانی کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلی عام آدمی پارٹی حکومت نے دیہاتوں کے ترقیاتی منصوبوں کو صرف انتخابات کے وقت ہتھیار بنایا اور جھوٹے دعوے کیے، اب بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت بھی لائسنس کی آڑ میں سیلنگ کے خطرے سے دیہاتیوں کو خوفزدہ کر رہی ہے۔

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی نے جھگی والوں کو ان کی موجودہ جگہ پر بسائے رکھنے کا وعدہ کیا تھا، مگر اب دیہاتوں اور جھگی بستیوں کو برباد کر کے وہ کیسی ترقی یافتہ دہلی بنانا چاہتے ہیں؟

دیویندر یادو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ بند ہو چکے ہیں، 20 نکاتی پروگرام کے تحت دیے گئے پلاٹوں کی ملکیت واضح نہیں اور لینڈ پولنگ جیسے اہم مسائل پر پچھلی حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ ریکھا گپتا کی قیادت میں موجودہ حکومت بھی دیہاتوں کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔ ہاؤس ٹیکس، ٹیوب ویل اور تھری فیز بجلی کنکشن پر پابندیوں سے دیہاتیوں کو مزید نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیہاتیوں کو فوری طور پر لائسنس کے نام پر ہراسانی سے نجات دی جائے اور دہلی کے شہری دیہاتوں میں چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک شفاف اور سہل نظام نافذ کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined