قومی خبریں

اتر پردیش میں آئندہ انتخابات کے لیے نشاد پارٹی کے ساتھ بی جے پی کا اتحاد

اتر پردیش میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست کی مقامی نشاد پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے

ٹوئٹر
ٹوئٹر 

لکھنؤ: اتر پردیش میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست کی مقامی نشاد پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ جمعہ کو یہاں اتر پردیش بی جے پی کے الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان ، ریاستی انچارج رادھا موہن سنگھ اور ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ کی موجودگی میں اس کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

Published: undefined

اس رسمی اعلان کے وقت نشاد پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر سنجے نشاد بھی موجود تھے۔ پردھان نے اعلان کیا کہ بی جے پی کا اتحاد نشاد پارٹی کے ساتھ ہوا ہے۔ ریاست میں اگلے سال ہونے والی اسمبلی الیکشن میں دونوں پارٹیاں مل کر لڑیں گی۔ اس سے قبل جمعرات کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی رہائش گاہ پر منعقد بی جے پی کور کمیٹی کی میٹنگ میں اس کی منظوری دی گئی تھی۔

Published: undefined

پردھان نے دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹ شیئرنگ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔ ایسا کیا جا رہا ہے کہ نشستوں کے حوالے سے بات چیت طے ہوچکی ہے، جس کا اعلان باہمی افہام وتفہیم کے بعد کیا جائے گا۔ مانا جاتا ہے کہ بی جے پی پورانچل میں نشاد پارٹی کو تین چار سیٹیں دے سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined