قومی خبریں

بہار: اس مہینے بی جے پی کرے گی دو الیکشن ورچوئل ریلی، کانگریس حیران

کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب حادثوں میں سینکڑوں مزدوروں کی جان چلی گئی، ایسے میں مودی حکومت کے ذریعہ 6 سال کا جشن منانا اور ورچوئل ریلی کا فیصلہ حیران کرنے والا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان میں جاری کورونا وائرس کے قہر اور اس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن سے تباہ ہوئی عام زندگی کے درمیان بی جے پی نے بہار انتخاب کے لیے ابھی سے کمر کس لیا ہے۔ بی جے پی نے بہار الیکشن مہم کا ایک طرح سے آغاز کرتے ہوئے اس مہینے مرکز کی مودی حکومت کے دوسرے دور کا ایک سال پورا ہونے پر جشن منانے اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ورچوئل ریلی کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے بہار سمیت ملک کے سامنے کھڑے چیلنج کے درمیان اس ورچوئل انتخابی ریلی پر حیرانی ظاہر کی ہے اور اسے بی جے پی لیڈروں کی بے حسی کا ثبوت بتایا ہے۔ بہار کانگریس کے لیڈر اور یوتھ کانگریس کی بہار یونٹ کے سابق صدر للن کمار نے کہا کہ ملک میں آج تقریباً 2 لاکھ لوگ کورونا انفیکشن کے شکار ہیں اور 5800 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ بہار میں اب تک تقریباً 4 ہزار لوگ کورونا انفیکشن میں مبتلا ہیں اور 24 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ایسے میں حکومت کا جشن منانا اور ورچوئل ریلی منعقد کرنا بے حسی کی ہی نشانی ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ "لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑک اور ٹرین حادثوں میں سینکڑوں مزدوروں کی موت ہوئی ہے۔ اس طرح کی حالت میں مودی حکومت کے چھ سال پورے ہونے پر جشن منانے اور وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈّا کی ورچوئل ریلی کا فیصلہ عوام، خصوصاً غریبوں و مزدوروں کے تئیں ان کے بے حس ہونے کا ثبوت۔"

Published: undefined

للن کمار نے اس درمیان بی جے پی سے یہ سوال بھی کیا کہ "آخر کس بات کا وہ جشن منانا چاہتی ہے۔ گزشتہ چھ سالوں میں ملک میں حکومت کے فیصلوں سے غریب، مزدوروں، کسانوں، طلبا، متوسط طبقہ کے لوگوں پر لگاتار چوٹک کی گئی ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے۔ کیا امت شاہ سمیت اس کے دیگر لیڈر ورچوئل ریلی کے ذریعہ ایسے لوگوں کی تکلیفوں پر نمک چھڑکنا چاہتے ہیں۔"

Published: undefined

بہار کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈروں کو سیاسی اعلانات کی جگہ بہار کے غریبوں، مہاجر مزدوروں، بے روزگار نوجوانوں کے روزگار کے طریقوں اور ان کے بینک اکاؤنٹ میں فوری 10 ہزار روپے بھیجنے کا انتظام کرنا چاہیے تھا۔ لیکن اس کی جگہ اس مشکل وقت میں انتخابی ریلی کر بی جے پی غریبوں کا مذاق اڑانا چاہتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined