قومی خبریں

بی جے پی کی حالت خستہ، بہتر وزیر اعظم ثابت ہوں گے راہل: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کو اترپردیش میں بڑا جھٹکا لگنے والا ہے، وہ کانگریس کے مضبوط امیدواروں سے بری طرح سے ہاریں گے۔ کیونکہ ہمارے امیدوار بی جے پی کو سخت ٹکر دے رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رائے بریلی: کانگریس جنرل سکریٹری (اترپردیش) پرینکا گاندھی واڈرا نے پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے مضبوط امیدواروں کی بدولت اترپردیش میں بی جے پی کی حالت کافی خستہ ہے۔ اترپردیش میں اس کا مظاہرہ کافی خراب ہوگا۔

رائے بریلی کی بھگولا میں ایک انتخابی میٹنگ میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کو اترپردیش میں بڑا جھٹکا لگے گا وہ عموماً کانگریس کے مضبوط امیدواروں سے بری طرح سے ہارے گی۔ ہمارے امیدوار بی جے پی کو سخت ٹکر دے رہے ہیں۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ جہاں ہمارا امیدوار کمزور ہے وہاں پر بھی وہ بی جے پی کا ہی ووٹ کاٹے گا۔ ہمارا کمزور امیدوار بھی بی جے پی کے ووٹ بینک میں سیندھ لگائے گا اور اس طرح سے وہاں سے اتحاد کے امیدوار کی جیت ہوگی۔ ملحوظ رہے کہ یہ پہلی بار ہے جب پرینکا نے اترپردیش میں پارٹی کی حکمت عملی پر بات کی ہے۔

امیٹھی میں بھائی اور رائے بریلی میں ماں کے لئے انتخابی مہم چلانے والی پرینکا نے بدھ کو بگھولا علاقے میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔ امیٹھی اور رائے بریلی میں پانچویں مرحلے کے تحت 6 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Published: undefined

’بہتر وزیر اعظم ثابت ہوں گے راہل‘

بدھ کے ہی روز پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کے بھائی اور کانگریس صدر راہل گاندھی بہتر وزیر اعظم ثابت ہوں گے۔ پرینکا گاندھی رائے بریلی کے سلون حلقہ اسمبلی میں آنے والے بگھولا میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے راہل گاندھی کے سامنے کھڑی بی جے پی کی امیدوار اسمرتی ایرانی پر گاؤں پردھانوں کو پیسہ بانٹنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں گاؤں جوتے تقسیم کر کے اسمرتی ایرانی عوام کے بے عزتی کر رہی ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا، ’’وہ کہتے ہیں کہ یہ کنبہ پروری ہے لیکن یہ امیٹھی کے لوگوں کی محبت ہے جو ہمارے خاندان کو ملتی ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ امیٹھی کے عوام نے ان کے والد کو بھی محبت دی ہے اور اب ان کے بھائی کو بھی جیتا کر محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ پرینکا نے کہا، ’’جب میں 12 سال کی تھی تو یہاں تمام زمینیں بنجر تھیں۔ مجھے یاد ہے کہ میرے والد نے آپ کے حق میں اتنی جد و جہد کی کہ یہ پورا علاقہ سر سبز نظر آنے لگا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined