قومی خبریں

برہمن سماج کے خلاف نعرہ بازی کے لیے بی جے پی معافی مانگے: سپریا شرینیت

سپریا شرینیت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سنجیو بالیان برہمنوں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، اس ویڈیو سے بی جے پی کی برہمن مخالفت ظاہر ہو رہی ہے۔

کانگریس ترجمان سپریا شرینیت
کانگریس ترجمان سپریا شرینیت تصویر سوشل میڈیا

کانگریس نے سوشل میڈیا میں وائرل ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کو برہمن مخالف قرار دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر مرکزی وزیر سنجیو بالیان ’پنڈت واد مردہ باد‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی وزیر نے برہمن طبقہ کے خلاف نعرہ بازی کی ہے جس کے لیے بی جے پی کو معافی مانگنی چاہیے۔

Published: undefined

سپریا شرینیت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سنجیو بالیان ایک خاص طبقہ، یعنی برہمنوں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت نے جس طرح سے ایک خاص ذات کو مرکز میں رکھ کر برہمنوں کا استحصال کیا ہے، سنجیو بالیان کا برہمن مخالف بیان دینا اس کا غالباً ثبوت ہے۔

Published: undefined

کانگریس ترجمان نے کہا کہ وہ مانتی ہیں کہ سیاست میں ذات پات کی جگہ نہیں ہوی چاہیے، لیکن کسی خاص ذات کو مرکوز کر کے، خاص ذات کا استحصال کر کے، ان کے خلاف گالیاں دے کر، ان کے خلاف نعرے لگا کر بی جے پی یہ کون سی سیاست کرنے کی کوشش کر رہی ہے؟ انھوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کی برہمن مخالفت ہے جو ویڈیو میں عیاں ہو رہا ہے۔ بی جے پی قیادت کو اس سلسلے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے معافی مانگنی چاہیے۔

Published: undefined

دوسری طرف سنجیو بالیان نے اس ویڈیو کو فرضی قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی شبیہ کو داغدار کرنے کے لیے اس فرضی ویڈیو کو سامنے لایا گیا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ انتخاب میں برہمن سماج کو ورغلانے کے لیے جو کچھ سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ بالکل بے بنیاد اور فرضی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined