قومی خبریں

تمل ناڈو اسمبلی انتخابات: 50 نشستوں کے مطالبے پر بی جے پی پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں

این ڈی اے میں دوبارہ شمولیت کے بعد اے آئی اے ڈی ایم کے تمل ناڈو میں اتحاد کی قیادت کر رہی ہے اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری ای کے پلانی سوامی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے چہرہ قرار دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

تمل ناڈو اسمبلی انتخابات سے قبل قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں نشستوں کی تقسیم کو لے کر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ اتحاد کی بڑی پارٹی اے آئی اے ڈی ایم کے کی قیادت والے این ڈی اے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے 50 نشستوں کے مطالبے نے اتحاد کی قیادت کو مشکل میں ڈال دیا ہے، جس کے باعث اب تک نشستوں کی تقسیم کے معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔

Published: undefined

این ڈی اے میں دوبارہ شمولیت کے بعد اے آئی اے ڈی ایم کے تمل ناڈو میں اتحاد کی قیادت کر رہی ہے اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری ای کے پلانی سوامی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے چہرہ قرار دیا گیا ہے۔ پی ایم کے کے ڈاکٹر انبومنی رام داس گروپ کی واپسی کے باوجود اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Published: undefined

اے آئی اے ڈی ایم کے کے سابق وزیر ایس پی ویلُمَنی نے حالیہ تمل ناڈو دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے دو مرتبہ ملاقات کی، جبکہ مسٹر پلانی سوامی بھی دہلی جا کر بی جے پی کے سینئر رہنما سے ملے، تاہم اس کے باوجود تعطل برقرار ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امت شاہ بی جے پی کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined