قومی خبریں

بی جے پی کو رام اور ہنومان سے نہیں بلکہ کاروبار اور ووٹ سے مطلب: بھوپیش بگھیل

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ بی جے پی کو نہ تو رام کی پرواہ ہے اور نہ ہنومان کی، اسے صرف اپنے کاروبار اور ووٹوں کی پرواہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس

 

انوپ پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے فلم آدی پورش کو لے کر بی جے پی پر بڑا حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو نہ تو رام کی پرواہ ہے اور نہ ہنومان کی، اسے صرف اپنے کاروبار اور ووٹوں کی پرواہ ہے۔ بگھیل نے مدھیہ پردیش کے انوپ پور میں امر کنٹک پہنچ کر یہاں نرمدا کے ماخذ پر پوجا ارچنا کی اور رات کو آرام بھی کیا۔

Published: undefined

صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بگھیل نے کہا کہ جہاں تک دفعہ 370 کو ہٹانے کا تعلق ہے، یہ بی جے پی کے منشور میں تھا اور وہ اس کے لیے طویل عرصے سے لڑ رہے تھے لیکن وہاں ریاست کو تقسیم کر دیا گیا۔ وہاں نہ تو وہاں کے عوام کو اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا۔ یہ جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔

Published: undefined

بھوپیش بگھیل نے مزید کہا کہا ’’جہاں تک رام مندر کا تعلق ہے، رام مندر سپریم کورٹ کے حکم پر بنایا جا رہا ہے۔ ان کے کہنے سے نہیں ہوا۔ اب تک جو نظر آ رہا ہے وہ یہ ہے کہ انہیں نہ رام کی پرواہ ہے اور نہ ہنومان کی۔ انہیں صرف اپنے کاروبار اور ووٹ کی فکر ہے۔‘‘

Published: undefined

بگھیل نے کہا کہ ان کا عقیدہ نہیں ہے، ہوتا تو جس طرح سے آدی پورش فلم آئی ہے اور جس طرح سے اس میں بی جے پی کی حکومت والی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے، ابھی تک ان کے کسی وزیر اعلیٰ کا بیان نہیں آیا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ فلم بی جے پی کی طرف سے پیش کی گئی ہے اور لوگوں کے ذہنوں میں ہمارے ہنومان جی، رام جی کی تصویر کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، بھوپیش بگھیل نے ٹوئٹ کر کے وزیر داخلہ امت شاہ سے مطالبہ کیا کہ فلم آدی پورش پر پابندی عائد کی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined