قومی خبریں

بی جے پی ممبران پارلیمنٹ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کریں: مودی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تمام ممبران پارلیمنٹ کو سماج میں امن وامان، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان پارلیمنٹ سے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی منگل کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مفاد کے لئے یہ ناگزیر ہے۔

Published: undefined

نریندر مودی نے یہاں پارلیمنٹ کی لائبریری بھون میں منعقد پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہم یہاں قومی مفادات کو پورا کرنے کے لئے آئے ہیں۔ ہمارے لئے ملک سب سے اوپر ہے اور ترقی ہمارا منتر ہے‘‘۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ترقی کے لیے امن، اتحاد اور ہم آہنگی کا ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو گھیرتے ہوئے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیوں کے لئے پارٹی مفاد ملک کے مفاد سے زیادہ اہم ہے۔ اس کا نتیجہ ہم نے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممبران پارلیمنٹ کو سماج میں امن وامان، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

Published: undefined

دہلی فسادات سے غمزدہ دکھائی دے رہے نریندر مودی نے اپنی تقریر میں جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے پوچھا کہ آزادی کے لئے جان دینے والوں نے ملک کے لئے کیا یہی سوچا تھا، آج ہم کہاں پہنچ گئے ہیں، حب الوطنی سے زیادہ پارٹی کو اہمیت کیوں دے رہے ہیں۔ میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور تھاورچند گہلوت موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined