قومی خبریں

آگرہ ٹول پلازہ پر غنڈہ گردی معاملہ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے دو سیکورٹی اہلکار گرفتار

اترپردیش کے آگرہ میں ٹول پلازہ پر ملازمین سے مار پیٹ کرنے اور گولی چلانے سے متعلق بی جے پی رکن پارلیمنٹ کٹھیریا کے دونوں سیکورٹی اہلکار گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ان کے نام پنکو اور ویپن کمار ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے آگرہ میں ٹول پلازہ پر ٹول ملازمین سے مار پیٹ کرنے اور گولی چلانے کے معاملے میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام شنکر کٹھیریا کے دو سیکورٹی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام شنکر کٹھیریا کے خلاف بھی معاملہ درج ہوا تھا۔

Published: undefined

سرکل افسر اتل سونکر اور اعتماد پور کے انسپکٹر وکاس تومر نے کہا کہ دونوں ملزمین ویپن چودھری اور پنکو اپادھیائے کو منگل کی رات ٹنڈلا سرحد کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں کے اوپر کارروائی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی میں رکن پارلیمنٹ کے سیکورٹی گارڈ ٹول ملازمین کے ساتھ مار پیٹ اور غنڈہ گردی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

اس معاملے پر رام شنکر کٹھیریا نے یہ کہتے ہوئے اپنا دفاع کیا تھا کہ ان کی پارٹی پر کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے اس واقعہ کے بعد گارڈوں کو معطل کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

ٹول پلازہ ملازمین کی پٹائی کے معاملے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ بی جے پی اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’انتخاب جیتنے کے بعد بی جے پی لیڈر لوگوں کی پٹائی کر رہے ہیں۔ کچھ بی جے پی لیڈر افسران کی بلّے سے پٹائی کر رہے ہیں جب کہ کچھ نے ٹول ٹیکس مانگنے پر فائرنگ کی اور ٹول ملازمین کی پٹائی کر دی۔ کیا ان کے خلاف سخت کارروائی کا کوئی امکان ہے؟‘‘

Published: undefined

غور طلب ہے کہ آگرہ ٹول پلازہ پر ٹول ملازمین نے لین سے ایک ایک گاڑی نکالنے کو کہا تو اس پر تنازعہ شروع ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹول ملازمین نے جب بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی گاڑی کو چھوڑ کر باقی گاڑیوں کے لیے ٹول کا پیسہ مانگا تو کٹھیریا کے حامی اور سیکورٹی اہلکار ناراض ہو گئے۔ ناراض ہو کر لاٹھی ڈنڈے لے کر ٹول ملازمین سے مار پیٹ کرنے لگے۔ اس حملے میں کئی ٹول ملازمین زخمی ہو گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined