قومی خبریں

بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنی دیول لاپتہ! پٹھان کوٹ میں ناراض عوام نے پھر لگائے پوسٹرس، استعفیٰ کا مطالبہ

اس سے قبل بھی کئی بار سنی دیول کے لاپتہ ہونے کے پوسٹر پٹھان کوٹ میں لگ چکے ہیں، دراصل طویل مدت سے سنی دیول پر جیت کے بعد اپنے پارلیمانی حلقہ میں نہ پہنچنے کا الزام لگتا رہا ہے۔

تصویر اے این آئی
تصویر اے این آئی 

پنجاب کے پٹھان کوٹ میں ایک بار پھر بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنی دیول کے ’لاپتہ‘ ہونے کے پوسٹرس چپکائے گئے ہیں۔ پوسٹر پر سنی دیول کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے ’گمشدہ کی تلاش، رکن پارلیمنٹ سنی دیول لاپتہ۔‘ یہ پوسٹر مقامی لوگوں نے لگائے ہیں جن کا الزام ہے کہ رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد سنی دیول کبھی گرداس پور نہیں گئے۔ وہ خود کو پنجاب کا بیٹا کہتے ہیں، لیکن انھوں نے یہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

ایک مقامی شہری کا کہنا ہے کہ سنی دیول نے وہاں کے لیے کوئی ایم پی فنڈ الاٹ نہیں کیا ہے، اور نہ ہی مرکزی حکومت کا کوئی منصوبہ وہاں لائے ہیں۔ مقامی نوجوان نے کہا کہ اگر وہ کام نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ان کو اپنا استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار پٹھان کوٹ اور گرداس پور میں سنی دیول کے لاپتہ ہونے کے پوسٹر لگ چکے ہیں۔ اسی سال مئی اور اس سے پہلے جنوری میں سنی دیول کے لاپتہ ہونے کے پوسٹرس پٹھان کوٹ میں لگائے گئے تھے۔ دراصل طویل مدت سے سنی دیول پر جیت کے بعد اپنے پارلیمانی حلقہ میں نہ پہنچنے کا الزام لگتا رہا ہے۔ پارلیمانی حلقہ میں نہیں آنے پر اپوزیشن بھی ان کی کئی بار تنقید کر چکا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، سنی دیول کے لاپتہ ہونے کا پوسٹر لگنے کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹرول ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے جہاں سنی دیول کو غیر ذمہ دار بتایا ہے تو کئی لوگوں نے مذاقیہ انداز میں ان پر طنز بھی کسا۔ ایک شخص نے سنی دیول کے گمشدگی کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان میں ڈھونڈیے، کہیں ہینڈ پمپ اکھاڑ رہے ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined