قومی خبریں

دہلی میں مظاہرہ کے دوران بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری زخمی، داخل اسپتال

یہ حادثہ ڈی ڈی ایم اے کے ذریعہ دہلی میں چھٹھ پوجا کے تہوار پر پابندی عائد کیے جانے کے حکم کے خلاف وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش کے سامنے بی جے پی کے ذریعہ منعقد احتجاجی مظاہرہ کے دوران ہوا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش کے سامنے مظاہرہ کے دوران واٹر کینن کی زد میں آنے سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری زخمی ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ شمالی مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کی گردن اور پیر میں چوٹیں آئی ہیں اور ان کو علاج کے لیے صفدر جنگ اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Published: undefined

یہ حادثہ منگل کو دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے قومی راجدھانی میں چھٹھ پوجا کے تہوار پر پابندی عائد کیے جانے کے حکم کے خلاف وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش کے سامنے بی جے پی کے ذریعہ منعقد ایک پروگرام کے دوران ہوئی، جب منوج تیواری واٹر کینن کی زد میں آ گئے۔

Published: undefined

دراصل اس مہینے کی شروعات میں ڈی ڈی ایم اے کے ذریعہ جاری تازہ کووڈ-19 ہدایات کے مطابق شہر میں چھٹھ پوجا تقریب عوامی مقامات پر منعقد کرنے سے منع کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو اسے اپنے گھروں میں منانے کی صلاح دی گئی ہے۔ اسی حکم کو لے کر دہلی بی جے پی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اس حکم کی مخالفت کرتے ہوئے منوج تیواری نے کہا تھا کہ وہ بہار، جھارکھنڈ، اتر پردیش کے کچھ حصوں اور اتراکھنڈ کے سب سے مقبول تہوار منانے پر روک کے ڈی ڈی ایم اے کے احکامات کی خلاف ورزی کریں گے۔ انھوں نے پوچھا کہ ’’اگر راجدھانی میں سوئمنگ پول کھولنے سے کووڈ کے معاملوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے تو چھٹھ پوجا تقریب سے کیسے انفیکشن میں اضافہ ہوگا جہاں لوگ تھوڑی دیر کے لیے پانی میں کھڑے ہوتے ہیں؟‘‘

Published: undefined

منوج تیواری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیجریوال حکومت چھٹھ پوجا کے مقامات پر داخلے کے لیے جسمانی حرارت کی جانچ لازمی کر سکتی ہے اور تقاریب کو ویڈیو ریکارڈ کرنا بھی ضروری بنا سکتی ہے۔ دہلی میں تقریباً دو کروڑ ویکسین کی خوراک لگائی جا چکی ہے۔ دہلی میں کووڈ کے معاملے سب سے کم ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ اس ایشو پر پوروانچل طبقہ کی حمایت حاصل کرنے کے لیے منوج تیواری نے دہلی میں رتھ یاترا بھی شروع کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined