
تصویر سوشل میڈیا
ہماچل پردیش کے منڈی لوک سبھا سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اور معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف آگرہ کی عدالت نے نظرثانی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ کنگنا رناوت کے خلاف کسانوں کی توہین اور غداری کا الزام لگانے والی نظرثانی کی درخواست کو قبول کی گئی ہے جس پر اگلی سماعت 29 نومبر کو ہوگی۔
Published: undefined
آگرہ میں ایڈوکیٹ راما شنکر شرما نے 11 ستمبر 2024 کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا جس میں شرما نے رناوت پر کسانوں اور مہاتما گاندھی کی توہین کا الزام لگایا تھا۔ کیس کی سماعت کے 9 ماہ بعد خصوصی ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے نامکمل وضاحت پردعوے کو خارج کر دیا۔
Published: undefined
ایڈوکیٹ راما شنکر شرما نے کہا کہ انہوں نے نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست پر سمارعت کے بعد خصوصی جج ایم پی ایم ایل اے لوکیش کمار نے حکم دیا ہے کہ میری نظرثانی کی درخواست منظور کرلی ہے۔ نچلی عدالت نے 6 مئی 2025 کو میرے کیس کو خارج کر دیا تھا۔ نظرثانی کی درخواست 12 نومبر کو قبول کی گئی اور اب اس کی سماعت 29 نومبر کو ہوگی۔
Published: undefined
درخواست کے مطابق یہ معاملہ پہلی بار 11 ستمبر 2024 کو سامنے آیا تھا۔ کنگنا رناوت کے بیان نے ملک بھر کے کسانوں اور شہریوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ بدھ کو خصوصی جج لوکیش کمار نے دونوں فریقوں کے دلائل سنے اور نظرثانی کی درخواست کو قبول کر لیا۔ اب یہ معاملہ خصوصی ایم پی- ایم ایل اے کورٹ میں جائے گا اور اگلی سماعت 29 نومبر 2025 کو مقرر کی گئی ہے کیونکہ عدالت نے کہا ہے کہ اس سماعت کے دوران کنگنا کو ذاتی طور پر حاضر ہونا پڑسکتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 6 سمن کے باوجود بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت اب تک عدالت میں پیش نہیں ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے چندی گڑھ ایئر پورٹ پر ان کی کسان تحریک پر دیئے گئے بیان کے خلاف ایک سی آئی ایس ایف کانسٹیبل نے انہیں تھپڑ ماردیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined