قومی خبریں

’مجھے آئی ایس آئی ایس نے جان سے مارنے کی دھمکی دی!‘ گوتم گمبھیر کی پولیس میں شکایت

دہلی پولیس کے عہدیدار نے کہا کہ فی الحال معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے، نیز احتیاط کے طور پر گوتم گمبھیر کی رہائش کے باہر حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے

گوتم گمبھیر، تصویر آئی اے این ایس
گوتم گمبھیر، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ایسٹ دہلی حلقہ انتخاب سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے دہلی پولیس میں شکایت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ’آئی ایس آئی ایس کشمیر‘ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ڈی سی پی سینٹرل شویتا چوہان نے کہا کہ شکایت موصول ہونے کے ساتھ انہوں نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط کے طور پر گوتم گمبھیر کی رہائش کے باہر حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

آج تک کی رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر نے دہلی پولیس میں گزشتہ رات شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ایس کشمیر کی جانب سے انہیں فون اور ای-میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ گوتم گمبھیر اکثر حزب اختلاف کے لیڈران کے خلاف بیان بازی کر کے زیر بحث رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے نوجوت سنگھ سدھو اور اروند کیجریوال کو ہدف تنقید بنایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined