قومی خبریں

تریپورہ اسمبلی میں موبائل پر فحش فلم دیکھتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی کیمرے میں قید، ویڈیو وائرل!

تریپورہ اسمبلی اجلاس کے دوران بی جے پی رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ مبینہ طور سے موبائل پر قابل اعتراض چیز دیکھ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>بی جے پی رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بی جے پی رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ، تصویر آئی اے این ایس

 

تریپورہ میں برسراقتدار بی جے پی کے رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے موبائل فون پر فحش ویڈیو دیکھتے ہوئے کیمرے میں قید ہو گئے ہیں۔ بی جے پی تریپورہ کے ریاستی صدر راجیو بھٹاچاریہ نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ پارٹی جلد ہی انھیں نوٹس جاری کر وضاحت طلب کرے گی۔

Published: undefined

اسمبلی اجلاس کے دوران دیب ناتھ کے ذریعہ موبائل پر قابل اعتراض چیز دیکھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مبینہ وائرل ویڈیو کے مطابق رکن اسمبلی اپنے موبائل پر کچھ فحش مواد دیکھ رہے تھے۔ واضح رہے کہ نو تشکیل تریپورہ اسمبلی کا پہلا تین روزہ اجلاس 24 مارچ اور 28-27 مارچ کو منعقد کیا گیا تھا۔

Published: undefined

بہرحال، وائرل ویڈیو کے پیش نظر بی جے پی رکن اسمبلی کی تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر انمیش دیب برما نے کہا کہ سبھی رکن اسمبلی ذمہ دار شخص ہیں اور انھیں اپنے اعمال سے دوسروں، خصوصاً نوجوان نسل کے لیے ایک بری مثال نہیں بننی چاہیے۔ دیب برما نے بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Published: undefined

سی پی ایم اور کانگریس نے بھی دیب ناتھ کی تنقید کی اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر برجیت سنہا نے کہا کہ اسمبلی کے اندر موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے۔ ہم سبھی کو ایوان کی کارروائی اور کارگزاری پر دھیان دینا چاہیے۔ اس کے باوجود ناتھ نے ایوان کے وقار کو نقصان پہنچانے والی فحش ویڈیو دیکھی۔ انھوں نے کہا کہ اگر بی جے پی میں تھوڑی سی بھی اخلاقیات ہیں تو اسے ناتھ کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

Published: undefined

جب خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے اس معاملے میں بی جے پی رکن اسمبلی دیب ناتھ سے رابطہ کیا تو انھوں نے الزام کو سرے سے مسترد کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ میں اسمبلی اسپیکر (بسوابندھو سین) اور ریاستی پارٹی صدر (راجیب بھٹاچاریہ) سے بات کروں گا اور پھر میں اگلا قدم اٹھاؤں گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دیب ناتھ 16 فروری کو ہوئے اسمبلی انتخاب میں پہلی بار شمالی تریپورہ میں باگباسا سیٹ سے ریاستی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ 55 سالہ بی جے پی لیڈر دیب ناتھ تریپورہ ریاستی یونٹ کے سکریٹری بھی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined