قومی خبریں

بی جے پی ایم ایل اے سنیل کامبلے نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج

مہاراشٹر میں بی جے پی کے رکن اسمبلی سنیل کامبلے نے پونے میں ایک تقریب کے دوران ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سنیل کامبلے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

پونے: مہاراشٹر میں بی جے پی کے رکن اسمبلی سنیل کامبلے نے پونے میں ایک تقریب کے دوران ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سنیل کامبلے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ سنیل کامبلے نے پولیس اہلکار کو ایک اسپتال کی تقریب کے دوران تھپڑ مارا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، پہلے سنیل کامبلے نے اسپتال کے سنگ بنیاد پر اپنا نام نہ ہونے پر این سی پی کے ایک عہدیدار سے مار پیٹ کی۔ اس کے بعد سنیل کامبلے اسٹیج سے نیچے اترے اور ایک پولیس اہلکار کو بھی تھپڑ مار دیا۔ پھر کچھ ہی دیر میں اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد سنیل کامبلے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

Published: undefined

سنیل کامبلے کے خلاف بنڈ گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس اور اپوزیشن کی تنقید کے بعد رات گئے مقدمہ درج کیا گیا۔ ساسون اسپتال میں پروگرام کے دوران ایم ایل اے سنیل کامبلے نے جس پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا، اس کا نام شیواجی سرک ہے۔ فی الحال یہ مسئلہ مہاراشٹر میں زور پکڑ رہا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ساسون اسپتال کے تھرڈ جینڈر وارڈ کا افتتاحی پروگرام جمعہ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، حسن مشرف، سنیل تاٹکرے، ایم ایل اے رویندر دھانگےکر، ایم ایل اے سنیل کامبلے اور دیگر معززین موجود تھے۔ اس بار پونے کے بی جے پی ایم ایل اے سنیل کامبلے کا نام سنگ بنیاد پر نہیں تھا، اس لیے کلکٹر ڈاکٹر راجیش دیشمکھ سے بھی جھگڑا ہوا۔

Published: undefined

کامبلے نے الزام لگایا کہ ’’مقامی ایم ایل اے ہونے کے باوجود میرا نام جان بوجھ کر ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہا میں نے محض اس شخص کو دھکا دیا تھا۔ کسی کو نہیں مارا گیا۔ کان کے نیچے نہیں بجایا! میری زندگی کچی بستی میں گزری ہے، میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ کان کے نیچے کس طرح بجانا ہے!‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined