قومی خبریں

بنگال میں بی جے پی رکن اسمبلی کی پراسرار حالات میں موت

دیویندر ناتھ رائے کے گھر والوں نے بتایا کہ کچھ لوگوں کے فون آنے کے بعد رکن اسمبلی تقریباً ایک بجے اپنے بلیا میں واقع گھر سے باہر نکلے تھے۔ اس کے بعد ان کی لاش ایک پر چون کی دکان کے پاس لٹکی ہوئی ملی۔

تصویر فیس بک پیج
تصویر فیس بک پیج 

رائے گنج: مغربی بنگال میں شمالی دیناج پور ضلع کے ہمت آباد سے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی دیویندر ناتھ رائے کی لاش پیر کی صبح ان کے گھر سے ایک کلومیٹر دو بندال گاؤں میں ایک دکان کے سامنے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ بی جےپی قیادت اور رکن اسمبلی کے گھروالوں نے الزام لگایا کہ دیویندر ناتھ رائے کا پہلے قتل کیا گیا اور اس کے بعد انہیں لٹکا دیا گیا۔

Published: undefined

پولیس دیویندر ناتھ رائے کی پراسرار حالات میں موت کے واقعہ کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ان کی موت کی وجہ کا پتہ چل سکے گا۔ رکن اسمبلی کی لاش کو رائے گنج سرکاری اسپتال بھیجا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مئی 2019 میں دیویندر ناتھ رائے کے ساتھ سوبھرانچ رائے، تشار کانتی بھٹا چاریہ اور 50 سے زیادہ کونسلر نئی دہلی میں بی جے پی کے سینئر لیڈر مکل رائے اور کیلاش وجے ورگئے کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ دیویندر ناتھ رائے اس سے پہلے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے میں رکن اسمبلی تھے لیکن بعد میں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

Published: undefined

دیویندر ناتھ رائے کے کنبے کے اراکین نے بتایا کہ موٹرسائکل پر سوار کچھ لوگوں کے فون آنے کے بعد رکن اسمبلی تقریباً ایک بجے اپنے بلیا میں واقع گھر سے باہر نکلے تھے۔ ان کی لاش ایک بند پڑی پرچون کی دکان کے پاس لٹکی ہوئی ملی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined