قومی خبریں

تمل ناڈو: بی جے پی کو کبھی بھی لگ سکتا ہے جھٹکا، 2024 عام انتخاب کے پیش نظر اے آئی اے ڈی ایم کے کی نظر نئے اتحاد پر!

آے آئی اے ڈی ایم کے امت شاہ کے حالیہ چنئی دورہ کے دوران کیے گئے تبصروں سے ناراض ہے، پارٹی لیڈران کا کہنا ہے کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کو درکنار کر بی جے پی اپوزیشن کی جگہ لینا چاہتی ہے۔

پلانی سوامی اور امت شاہ
پلانی سوامی اور امت شاہ تصویر سوشل میڈیا

تمل ناڈو میں برسراقتدار ہونے کا خواب دیکھ رہی بی جے پی کو جلد ہی زوردار جھٹکا لگ سکتا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ 2019 کے لوک سبھا اور 2021 کے اسمبلی انتخاب میں شکست کے بعد اے آئی اے ڈی ایم کے اب ریاست میں اپنی طاقت برقرار رکھنے کے لیے نئی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ نئی پالیسی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کرنے پر بھی غور ہو رہا ہے۔

Published: undefined

دراصل اس کے پیچھے بی جے پی کے حالیہ اقدام ہیں، جس سے اے آئی اے ڈی ایم کے خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے۔ حال کے ایک بیان میں سابق وزیر اعلیٰ اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے عبوری جنرل سکریٹری ایڈپاڈی کے پلانی سوامی نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جب ریاست کے ذاتی دورے پر تھے تو انھیں ملنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ حالانکہ انھوں نے اپوزیشن کے لیڈر کی شکل میں تمل ناڈو دورہ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔

Published: undefined

پلانی سوامی کے بیان کو اے آئی اے ڈی ایم کے کا سیاسی بیان تصور کیا جا رہا ہے، جو امت شاہ کے حالیہ چنئی دورہ کے دوران کیے گئے تبصروں سے ناراض ہیں۔ دراصل پارٹی عہدیداران کے ساتھ ایک میٹنگ میں امت شاہ نے کہا تھا کہ انادرمک (اے آئی اے ڈی ایم کے) گہرے بحران کا شکار ہے اور ڈی ایم کے نسل پرست پارٹی میں تبدیل ہو گئی ہے، ایسے میں بی جے پی کے پاس ریاست میں پیر جمانے کے سبھی امکانات ہیں۔

Published: undefined

اس طرح کے مبینہ تبصروں پر اعتراض کرتے ہوئے اے آئی اے ڈی ایم کے قیادت نے اپنے اتحاد کے ساتھیوں کے بارے میں سخت بات کی۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ ’’ہم 2024 کے عام انتخاب کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں، اور ہم سبھی اتحادوں کے لیے کھلے ہیں۔ بی جے پی کو سمجھنا چاہیے کہ ہم اقتدار سے باہر ہیں اور ہماری کوئی مجبوری نہیں ہے۔ ہمارا وقت ایکدم صحیح ہے اور ہم 2026 کے اسمبلی انتخابات میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کو بی جے پی درکنار کرنے اور اپوزیشن کی جگہ لینے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن اے آئی اے ڈی ایم کے کیڈر بھگوا پارٹی (بی جے پی) کو چھوڑنے کے موڈ میں ہے۔

Published: undefined

قابل اعتبار ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اے آئی اے ڈی ایم کے پھر سے نیا اتحاد کر کے پرانی پارٹی کے ساتھ 2024 کا عام انتخاب لڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈران نے یہ بھی کہا کہ 2019 کے عام انتخاب میں تمل ناڈو کی 39 میں سے 38 سیٹوں پر پارٹی کے ہارنے کے ساتھ یہ 2024 کے عام انتخاب پر زیادہ توجہ مرکوز نہیں کر رہی ہے اور اس کا اہم مقصد 2026 میں تمل ناڈو میں اقتدار حاصل کرنا ہے۔ ایک سینئر لیڈر نے یہ بھی کہا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے اب ایک اٹوٹ یونٹ ہے اور پلانی سوامی پارٹی کے واحد لیڈر ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عہدہ سے دستبردار لیڈر او پنیر سیلوم کا اے آئی اے ڈی ایم کے سے متعلق معاملوں میں کوئی کردار نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined