قومی خبریں

جموں کشمیر میں زمین اور نوکریوں کے تحفظ پر بی جے پی لیڈران کے بیانات بے سود: جی اے میر

غلام احمد میر نے کہا کہ جب تک پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم نہیں کی جاتی تب تک یہاں کی زمین اور نوکریوں کے تحفظ کے بارے میں بی جے پی کے لیڈروں کے بیانات بے معنی اور بے سود ہیں 

فائل تصویر
فائل تصویر غلام احمد میر

سری نگر: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ جب تک جموں کشمیر تنظیم نو قانون 2019 میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم نہیں کی جاتی تب تک جموں کشمیر میں زمین اور نوکریوں کے تحفظ کے بارے میں بی جے پی کے لیڈروں کے بیانات بے معنی اور بے سود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران قراقلیاں پہن کر جموں کشمیر کے لوگوں کو کم فہم سمجھ کر ان کے سامنے کچھ بھی بولتے ہیں۔

Published: 24 Jan 2020, 9:30 PM IST

میر نے کہا کہ جموں کشمیر تنظیم نو قانون پارلیمان سے منظور شدہ قانون ہے اور اس کے مطابق ہماری زمین ملکی سطح پر لوگوں کے لئے کھلی ہے اور ہماری نوکریاں بھی ملکی سطح کے نوجوانوں کے لئے کھلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آنے والے پارلیمانی اجلاس کے دوران اس قانون میں ترمیم کی جائے گی تو پھر اس بارے میں کوئی بھی سوال نہیں اٹھائے گا۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار یو این آئی اردو کے ساتھ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کے اس بیان کہ جموں کشمیر میں زمین اور نوکریوں پر کوئی ڈاکہ نہیں ڈالے گا، کے رد عمل میں کیا۔

Published: 24 Jan 2020, 9:30 PM IST

عینی شاہدین نے بتایا کہ سڑکوں پر جمع پانی منجمد ہونے کے باعث صبح کے وقت پھسلن اس قدر پیدا پوئی تھی کہ پیدل چلنا بھی امر محال بن گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی گاڑیاں سڑکوں پر پھسل کر ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا گئیں اور کئی لوگ سڑکوں پر پیر پھسل کر گر جانے کے باعث زخمی بھی ہوئے۔ وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہونے کے باعث آبی ذخائر اور نل جمعہ کی صبح منجمد پائے گئے جس کے باعث لوگوں کو پانی کی قلت سے دوچار سے ہونا پڑا۔

Published: 24 Jan 2020, 9:30 PM IST

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درج میں ایک بار پھر اضافہ درج ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 20.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دارس قصبہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 30.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Published: 24 Jan 2020, 9:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Jan 2020, 9:30 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا