قومی خبریں

ایک ہی دن میں ایک لائبریری کا دو بار افتتاح! فرید آباد میں بی جے پی لیڈروں کا کارنامہ

دلچسپ بات یہ ہے کہ وپل گوئل اورکرشن پال گرجرنے ایک دوسرے کے افتتاح سے لاعلم ہونے کا دعویٰ کیا۔ جبکہ اسٹیج، پروگرام اور رسومات تقریباً یکساں تھیں جو وہاں موجود لوگوں میں الجھن پیدا کر رہی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر :&nbsp; وہل گوئل ایکس ہینڈ</p></div>

تصویر :  وہل گوئل ایکس ہینڈ

 

عوام کی تالیاں سننے کے لیے سیاستدان ہروقت بے قرارنظرآتے ہیں مگر انہیں تالیوں کی وجہ سے کبھی کبھی وہ مذاق کا موضوع بھی بن جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی واقعہ قومی راجدھانی ملحق ہر یانہ کے فریدآباد میں سامنے آیا ہے۔ خبر کے مطابق فرید آباد کے سیکٹر12 میں واقع ’اٹل لائبریری‘ کا ایک ہی دن میں دو بار افتتاح کیا گیا۔ 28 دسمبر کو بی جے پی کے مرکزی وزیر مملکت کرشن پال گجر اور ہریانہ حکومت کے وزیر محصولات وپل گوئل نے مختلف اوقات میں فیتہ کاٹا۔

Published: undefined

ٹاؤن پارک میں تقریباً 3.85 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اٹل لائبریری کے افتتاح کے لیے سرکاری دعوت نامہ ضلعی اطلاعات اور رابطہ عامہ کے محکمہ نے جاری کیا تھا۔ دعوت نامہ میں مرکزی وزیر کرشن پال گرجر کو مہمان خصوصی بتایا گیا تھا۔ پروگرام میں راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سریندر سنگھ ناگر، وزیر صنعت راؤ نرویر، وزیر محصولات وپل گوئل اور میئر پروین جوشی شرکت کرنے والے تھے۔ 28 دسمبر کی صبح سے ہی مختلف سیاسی پروگراموں کی وجہ سے حالات بدل گئے۔

Published: undefined

سریندر ناگر سیکٹر 16 میں وپل گوئل کے پروگرام میں شامل ہوئے جہاں وزیراعظم نریندرمودی کے ’من کی بات‘ سننے والوں کا اجتماعی پروگرام تھا۔ اس کے بعد دوپہرتقریباً 12:30 بجے وپل گوئل، سریندر نگر، خوراک اور شہری سپلائی کے وزیر مملکت راجیش ناگر اور میئر پروین جوشی سیکٹر 12 پہنچے۔ یہاں انہوں نے’اٹل لائبریری‘ کا افتتاح کردیا۔

Published: undefined

وہیں دوپہر 2:30 سے ​​3 بجے کے درمیان مرکزی وزیر مملکت کرشن پال گرجر کچھ ممبران اسمبلی کے ساتھ افتتاحی مقام پر پہنچے۔ افسران نے ان کی آمد پر دوبارہ ربن باندھ دیا۔ اس کے بعد گرجر نے بھی ربن کاٹ ’ کر اٹل لائبریری‘ کا دوبارہ افتتاح کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے افتتاح سے لاعلم ہونے کا دعویٰ کیا۔ اسٹیج، پروگرام اور رسومات تقریباً یکساں تھیں، جو وہاں موجود لوگوں میں الجھن پیدا کر رہی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined