اتراکھنڈ کانگریس کے صدر گنیش گودیال پریس کانفرنس کرتے ہوئے، ویڈیو گریب
اتراکھنڈ میں انکیتا بھنڈاری قتل معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی سریش راٹھوڑ کی ایک آڈیو گزشتہ تین چار دنوں سے وائرل ہو رہی ہے۔ کانگریس نے اس آڈیو کو حوالہ بناتے ہوئے بی جے پی کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ’’شرمناک سچائی پھر سامنے آ گئی ہے۔‘‘ اتراکھنڈ کانگریس کے صدر گنیش گودیال نے اس معاملے میں دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کی۔ انھوں نے میڈیا کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کا عزم بھی ظاہر کیا۔
Published: undefined
گنیش گودیال نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سریش راٹھوڑ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ انکیتا بھنڈاری قتل معاملہ سے جڑا انکشاف کر رہے ہیں۔ وہ بتا رہے ہیں کہ انکیتا کا قتل اس لیے ہوا کیونکہ انکیتا کے اوپر دُشینت کمار گوتم کے ساتھ جسمانی رشتہ بنانے کا دباؤ بنایا جا رہا تھا۔‘‘ گنیش واضح کرتے ہیں کہ دُشینت کمار گوتم بی جے پی اتراکھنڈ کے انچارج ہیں۔ پھر وہ کہتے ہیں کہ ’’بیٹیوں کے تئیں بی جے پی لیڈر کیسی نیت رکھتے ہیں، یہ اس بات کی ایک شرمناک سچائی ہے۔‘‘
Published: undefined
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اتراکھنڈ کانگریس صدر نے کہا کہ ’’جب یہ حادثہ پیش آیا تھا، تبھی انکیتا کے کمرے کو بلڈوزر سے توڑا گیا تھا، بستر کو جلانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ایسی باتوں سے صاف ہو گیا تھا کہ یہ ثبوتوں کو مٹانے کی سازش تھی۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’دہلی آ کر ہمارا پریس کانفرنس کرنے کا مقصد ہے کہ یہ بات وزیر اعظم نریندر مودی تک پہنچے۔ میری گزارش وزیر اعظم سے ہے کہ وہ اس کیس میں سی بی آئی جانچ کروائیں، تاکہ جو قصوروار ہیں انھیں سخت سے سخت سزا ملے۔‘‘
Published: undefined
گنیش گودیال نے وزیر اعظم مودی سے ایک شکایت بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ جب بھی وزیر اعظم اتراکھنڈ جاتے ہیں، بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، تب ہم انھیں ان کی ذمہ داریاں یاد دلاتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ وزیر اعظم مودی سے یہی کہا کہ اگر وہ اتراکھنڈ کے لوگوں اور بیٹیوں سے ہمدردی رکھتے ہیں تو انکیتا بھنڈاری معاملے میں شامل لوگوں کو گرفتار کرائیں۔ لیکن بی جے پی حکومت نے پوری طاقت صرف جرائم پیشوں کو بچانے میں لگائی۔ اتنا ہی نہیں، جو ایس آئی ٹی بنائی گئی، اس نے انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے کی جگہ گواہوں کو دھمکایا، ثبوتوں کو مٹانے والوں کو بچایا۔
Published: undefined
اتراکھنڈ کانگریس کے صدر نے انکیتا بھنڈاری معاملہ پر حکومت کی لاپروائی پر اپنی شدید ناراضگی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت جلد از جلد انکیتا بھنڈاری کیس میں سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں سی بی آئی جانچ کروائے۔ انھوں نے یہ تنبیہ بھی دی کہ اگر اتراکھنڈ حکومت آئندہ 12-10 دنوں میں سی بی آئی جانچ نہیں کرواتی ہے تو ہم انکیتا کو انصاف دلانے اور اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined