قومی خبریں

بانڈی پورہ میں مہلوک بی جے پی لیڈر سپرد خاک، کئی پارٹی لیڈروں نے جنازے میں کی شرکت

بی جے پی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ملی ٹنٹوں اور علیحدگی پسندوں کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی بی جے پی لیڈر شیخ وسیم باری کے غمزدہ اہل خانہ

سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ بانڈی پورہ کے مسلم آباد میں ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے جواں سال بی جے پی لیڈر ان کے والد اور بھائی کو جمعرات کے روز مقامی قبرستان واقع نو پورہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ، جنرل سکریٹری (آرگنائزیشنز) اشوک کول، ترجمان الطاف ٹھاکر اور دیگر پارٹی کارکنان موجود تھے۔

Published: undefined

بتادیں کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام ملی ٹنٹوں نے بی جے پی کے ضلع صدر شیخ وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ان تینوں کی موت واقع ہوگئی۔ مہلوک بی جے پی لیڈر کے جنازے کو رویندر رینہ اور دیگر پارٹی لیڈروں کو کندھا دیتے ہوئے دیکھا گیا اور جلوس جنازہ میں شریک قریب ڈیڑھ سو لوگ جن میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد تھی، نعرہ بازی کر رہے تھے۔

Published: undefined

دریں اثنا جموں وکشمیر کی تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ بی جے پی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ملی ٹنٹوں اور علیحدگی پسندوں کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، جبکہ جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے اس واقعے کو ایک شرمناک اور بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔

Published: undefined

رویندر رینہ نے مہلوک لیڈر کے گھر پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پاکستان کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے۔ دہشت گرد انسانیت کے قاتل ہیں۔ ان کو ان کے گناہوں کی کڑی سے کڑی سزا ملے گی۔ اگر دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کا سب سے بڑا کوئی قاتل ہے تو وہ پاکستان اور یہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں'۔

Published: undefined

صوبہ جموں میں بی جے پی کے کارکنوں نے اس واقعے کے خلاف جمعرات کے روز احتجاجی مظاہرے بھی درج کئے۔ بی جے پی یوتھ ضلع صدر بانڈی پورہ انجینئر طاہر بٹ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وسیم باری اور ان کے والد و بھائی کی ہلاکت ایک شرمناک حرکت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وسیم باری صاحب ضلع بانڈی پورہ میں بہت اچھا کام کر رہے تھے۔ غریبوں کے مفاد میں کام کررہے تھے۔ جنہوں نے بھی یہ حملہ کیا ہے ان کو بہت جلد جواب دیا جائے گا'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز