ڈی ایس پی جتیندر سنگھ (دائیں) اور بی جے پی لیڈر منیش سنگلا (بائیں)
ہریانہ میں ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے، جس نے سیاسی ہلچل میں اضافہ کر دیا ہے۔ کانگریس لیڈر دیپیندر سنگھ ہڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے، جو اب تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہریانہ پولیس کے ڈی ایس پی جتیندر سنگھ بی جے پی لیڈر منیش سنگلا کے سامنے معافی مانگ رہے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر ہڈا نے الزام عائد کیا کہ اقتدار اور تکبر کے نشہ میں چور ہو کر بی جے پی لیڈران اب افسران سے معافی منگوا رہے ہیں۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ہینڈل سے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے اور بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
Published: undefined
دراصل وزیر اعلیٰ کی ایک تقریب میں ڈی ایس پی جتیندر سنگھ بی جے پی لیڈر سنگلا کو پہچان نہیں پائے تھے، اس لیے ان سے معافی منگوائی گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سائیکلوتھان پروگرام کے دوران اسٹیج پر بی جے پی کے کئی لیڈران موجود تھے۔ اس دوران ڈی ایس پی جتیندر سنگھ اڈیشہ کے سابق گورنر پروفیسر گنیشی لال کے بیٹے منیش سنگھلا کو پہچان نہیں پائے، اور ان کو اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔ یہی وجہ ہے کہ ڈی ایس پی سے عوامی طور پر معافی منگوائی گئی اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا گیا۔
Published: undefined
ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈی ایس پی جتیندر سنگھ اپنی غلطی کے لیے معافی مانگ رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’میری منشا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نہیں تھی۔ اگر کسی کو تکلیف ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں۔‘‘ بی جے پی لیڈر منیش سنگلا کے ذریعہ اس معاملے کو یہیں ختم کر دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ جو بھی ہوا وہ انجانے میں ہوا، ان کی طرف سے اب کوئی شکایت نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined