قومی خبریں

بی جے پی لیڈر رشوت لیتے کیمرے میں قید، کانگریس نے جاری کی ویڈیو

کے کے مشرا نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے تقریباً 50 سیکنڈ کا ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ آگَر میں بی جے پی بلاک صدر، خودکشی کے معاملے میں ملزم سے پانچ لاکھ روپے لیتے ہوئے کیمرے میں قید۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

بھوپال: مدھیہ پردیش کانگریس نے آج ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ آگرمالوا ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ایک مقامی لیڈر پانچ لاکھ روپے کی رشوت لے رہا ہے۔ ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے تقریباً 50 سیکنڈ کا ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ آگر میں بی جے پی بلاک صدر، خودکشی کے معاملے میں ملزم سے پانچ لاکھ روپے لیتے ہوئے کیمرے میں قید۔ انہوں نے ریاست کے مختلف اضلاع میں حال ہی میں قانون و انتظام سے متعلق کچھ حالیہ واقعات کا بھی ذکر کیا اور امن و قانون پر سوالات اٹھائے۔

Published: undefined

کے کے مشرا نے لکھا ہے ’’ساگر سے آگر بے حال۔ پنا میں غیر قانونی کانکنی، وزیر معدنیات کے بھائی نے چلائی گولی۔ ٹیکم گڑھ، کھدائی تنازعہ، بی جے پی ایم ایل اے کے حامیوں نے پولیس کو پیٹا۔ نرمداپورم، بی جے پی کے دو دھڑوں میں ریوالور نکلی۔ آگر میں بی جے پی بلاک صدر، خودکشی کے معاملے میں ملزم سے 5 لاکھ لیتے ہوئے کمیرے میں قید۔ ساگر میں اے ایس آئی کا اغوا، غنڈا راج۔ کانگریس کے کچھ دوسرے لیڈروں نے بھی بی جے پی لیڈر کے مبینہ طور پر رشوت لینے کا ویڈیو وائرل کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو