قومی خبریں

بی جے پی رام لیلا میدان میں ہونے والی ریلی سے گھبرا گئی ہے: سوربھ بھاردواج

سوربھ بھاردواج نے کہا کہ کھلے عام غنڈہ گردی اور دادا گیری ہو رہی ہے۔ یہ ڈرا دھمکا کر حکومت چلانا چاہ رہے ہیں۔ یہ بات میں نہ کہوں تو بھی پورے ملک کی عوام جانتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عآپ رہنما سوربھ بھاردواج / قومی آواز / وپن</p></div>

عآپ رہنما سوربھ بھاردواج / قومی آواز / وپن

 

دہلی حکومت کی وزیر خزانہ آتشی سنگھ کے ذریعے بی جے پی میں شامل ہونے یا دیگر صورت میں جیل جانے کی دھمکی کے دعوے کے بعد دہلی حکومت کے صحت و شہری ترقیات کے وزیر سوربھ بھاردواج نے عآپ کے مزید لیڈروں کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ رام لیلا میدان میں ہونے والی ریلی سے بی جے پی گھبرا گئی ہے اور وہ ہمارے مزید لیڈروں کو گرفتار کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

Published: undefined

سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ’’31 مارچ کی ریلی سے قبل جب ہم بات چیت کے لیے بیٹھے تو لوگوں میں شکوک و شبہات تھے۔ صحافیوں نے بھی پوچھا کہ سسودیا اور سنجے سنگھ جیل کے اندر ہیں، پارٹی کنوینراروند کیجریوال جیل میں ہیں، کیا اس ریلی میں لوگ آئیں گے؟ کیا عام آدمی پارٹی پر لوگوں کا بھروسہ ہے؟  مگر 31 مارچ کو رام لیلا میدان میں لوگوں کی بھیڑ دیکھ کر بی جے پی کے ہوش اڑ گئے کیونکہ اپوزیشن پارٹیوں کے تمام بڑے لیڈرس اس اسٹیج پر موجود تھے۔‘‘

Published: undefined

دہلی حکومت کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے مزید کہا کہ ’’ہم نے ان لیڈروں کو فون کیا اور بتایا کہ ہمارے لیڈر جیل میں ہیں۔ ہم دہلی میں ایک بڑی ریلی کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس ان لوگوں کے نمبر بھی نہیں تھے۔ ہم نے لوگوں کو فون کرکے نمبر مانگے۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ہم ضرور آئیں گے۔ اس ریلی میں اتنے بڑے بڑے لیڈر آئے کہ اب بی جے پی پریشان ہے۔ بی جے پی نے سب کچھ کیا، ہمارے لیڈروں کو گرفتار کر لیا پھر بھی پارٹی کھڑی ہے اور اب عوام کو پتہ چلا ہے کہ پارٹی تو مضبوطی سے کھڑی ہے۔‘‘

Published: undefined

مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ’’کھلے عام غنڈہ گردی اور دادا گیری ہو رہی ہے۔ یہ ڈرا دھمکا کر حکومت چلانا چاہ رہے ہیں۔ یہ بات میں نہ کہوں تو بھی پورے ملک کی عوام جانتی ہے۔ آتشی نے بتایا ہے کہ کیسے ان کے بہت ہی قریبی شخص کے ذریعے پیشکش ہوئی ہے کہ اگر آپ عام آدمی پارٹی کو چھوڑ دیں گی تو آپ کا بہت اچھا کیریئر بنادیں گے اور اگر نہیں چھوڑیں گی تو ایک ماہ کے اندر جیل جائیں گی۔ یہ کھلےعام دھمکی ہے۔‘‘

Published: undefined

ای ڈی کی تفتیش میں کیجریوال کے ذریعے سوربھ بھاردواج اور آتشی کا نام لینے کے سوال پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ’’یہ بیان ڈیڑھ سال سے سی بی آئی اور ای ڈی کے دستاویزات میں ہے۔ اروند کیجریوال کی عدالتی حراست کے دوران ملک کے اے ایس جی کے یہ کہنے کا مقصد کیا ہے؟ بی جے پی سوشل میڈیا پر مہم کے لیے تیار تھی کہ اروند کیجریوال نے اپنے 2 لیڈروں کو پھنسایا۔ یہ بی جے پی کی گھٹیا سیاسی حکمت عملی تھی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined