
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی / آئی اے این ایس
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر آج ایک سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیسوں کے دَم پر بنگال میں مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ ’’میں بی جے پی کو ملک سے ختم کر کے ہی دم لوں گی۔ اگر میں بنگال جیتتی ہوں، تو میں ان سے دہلی چھین لوں گی۔‘‘
Published: undefined
دراصل مغربی بنگال میں آئندہ سال اسمبلی انتخاب ہے، جس کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ اِن دنوں ایس آئی آر معاملہ پر بنگال میں زبردست ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ ممتا بنرجی لگاتار بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر حملہ کر رہی ہیں۔ ممتا کا کہنا ہے کہ بی جے پی والے کئی لوگوں سے ووٹ دینے کا حق چھیننا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
ایس آئی آر معاملہ پر بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ 58 لاکھ نام ہٹانے کے بعد بھی وہ 1.5 کروڑ نام حذف کرنا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن ہر 2 دن میں نئی ہدایتیں دے رہا ہے۔ یہ سب 2026 میں بی جے پی کو فتحیاب کرانے کے لیے ہو رہا ہے۔ کئی ووٹرس پریشان ہو رہے ہیں۔ ایپ میں خامی ہے۔ ایس آئی آر اور ایپ کے لیے کوئی ’ایس او پی‘ نہیں ہے۔ یہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے کچھ بنیادی سوال بھی اٹھائے، مثلاً 2002 میں بنگال میں کتنے ڈیلیوری انسٹی ٹیوشن تھے؟ 43 سال قبل پیدائش سرٹیفکیٹ کہاں تھا؟ گجرات سے مرکزی حکومت کے ملازمین بنگال میں ووٹ کروانے کیوں آئیں گے؟ کیا یہ جمہوریت ہے؟ وزیر اعلیٰ نے سخت لفظوں میں کہا کہ جو لوگ عوامی اسکیم سے مہاتما گاندھی کا نام ہٹاتے ہیں، وہ ملک سے کتنی محبت کرتے ہیں، یہ سوالیہ نشان ہے۔ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ حقیقی ووٹرس کی تو میپنگ بھی نہیں ہوئی ہے۔ آج سی پی ایم کو سمجھ آئے گا کہ انھوں نے 2002 میں کیا غطیاں کی تھیں۔
Published: undefined
اس درمیان ممتا بنرجی نے بی ایل اے-2 کو ہر بلاک اور دوسرے علاقوں کے اندرونی حصوں میں جا کر یہ دیکھنے کا حکم دیا ہے کہ کس کا نام ہٹایا گیا ہے۔ وہ 6 لوگوں کی ٹیم بنائیں گے اور ای آر او کو رپورٹ سونپیں گے۔ جن ووٹرس کے پاس مطلوبہ 11 کاغذات موجود نہیں ہیں، انھیں پرماننٹ ریزیڈنشیل سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ممتا نے کہا کہ بی ایل اے-1 اور بی ایل اے-2 ہم سے رابطہ کریں۔ سبھی کو یہ دیکھنا چاہیے کہ سماعت کے دوران ووٹرس کو پریشان نہ کیا جائے۔ کئی کاؤنسلر کام نہیں کرتے اور پارٹی کو پریشان کرتے ہیں۔ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’میں نئے بلاک پریسیڈنٹ بناؤں گی۔ بی جے پی مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ میں 1:10 کے تناسب میں غیر بنگالی لوگوں کو شامل کیا ہے۔ ایک بنگالی کے مقابلے 10 غیر بنگالی ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined