قومی خبریں

بی جے پی اپنے حلیفوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے آئینی ترمیمی بل لائی: اجے رائے

اجے رائے کا الزام ہے کہ بی جے پی نے اپنے حلیفوں پر دباؤ ڈالنے اور جمہوریت کو کمزور کرنے کے لئے آئینی ترمیمی بل متعارف کرایا۔ راہل گاندھی کی سیکورٹی، آوارہ کتوں اور کھاد بحران پر بھی سوال اٹھائے

<div class="paragraphs"><p>اجے رائے / آئی اے این ایس</p></div>

اجے رائے / آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: کانگریس کے اتر پردیش صدر اجے رائے نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اپنے اتحادیوں کو دباؤ میں لینے اور جمہوری اقدار کو کمزور کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل متعارف کرایا۔ یاد رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز لوک سبھا میں ایک بل پیش کیا، جس کے تحت وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ اور وزراء کو سنگین مجرمانہ الزامات ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹانے کا اہتمام شامل ہے۔ اس بل کی مخالفت اپوزیشن کی بیشتر جماعتیں کر رہی ہیں۔

Published: undefined

اجے رائے نے کہا کہ بی جے پی کے کئی حلیف پارٹی کا ساتھ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں، اسی لئے یہ بل ان پر دباؤ بنانے کیلئے لایا گیا ہے۔ ان کے مطابق حکومت اس ترمیم کے ذریعے جمہوریت کی بنیادوں کو کمزور کر رہی ہے اور سیاسی انتقام کو قانونی شکل دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر بھی تبصرہ کیا جس میں دہلی-این سی آر میں آوارہ کتوں کی نس بندی اور ویکسینیشن کے بعد انہیں چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اجے رائے نے کہا کہ اس سلسلے میں جامع اور منظم منصوبہ ہونا چاہئے تاکہ آوارہ کتوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس مسئلے کو حساس اور سائنسی بنیادوں پر حل کیا جانا ضروری ہے۔

Published: undefined

ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اجے رائے نے الزام لگایا کہ یوپی حکومت تعلیم کو کاروبار میں بدل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں سیاسی بنیادوں پر تقرریاں ہو رہی ہیں جو معیارِ تعلیم اور طلبہ کے مستقبل لیے نقصان دہ ہیں۔ حکومت تعلیم کو بہتر بنانے کے بجائے اس کا تجارتی استحصال کر رہی ہے، جس سے اساتذہ اور طلبہ دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔

کانگریس رہنما نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ کو خط لکھ کر راہل گاندھی کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجے رائے کے مطابق راہل گاندھی عام لوگوں سے ملتے ہیں، اس لئے ان کی حفاظت انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے گاندھی خاندان پر ماضی میں ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کی سلامتی چاہتی ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کی سکیورٹی یقینی بنائے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ اجے رائے نے اتر پردیش میں کھاد کی قلت اور غیر قانونی اسمگلنگ کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ان کا الزام ہے کہ سرکاری ملی بھگت سے کھاد کو نیپال بھیجا جا رہا ہے، جس سے ریاست کے کسان اور مزدور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق کسان کھاد لیے ترس رہے ہیں جبکہ مافیا اسے مہنگے داموں بیرونِ ملک فروخت کر رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اجے رائے نے کہا کہ بی جے پی حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے اور ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined