قومی خبریں

بی جے پی گھمنڈ میں چور ہو گئی، اس کے لیڈر کسانوں کو بدمعاش کہہ رہے ہیں: وید پرکاش ودروہی

وید پرکاش ودروہی نے کہا ہے کہ بی جے پی یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ کانگریس کے پانچ نیائے گارنٹیوں کے ذریعے ملک کی 140 کروڑ آبادی کو ملک کے وسائل میں برابر کا حصہ ملے۔

<div class="paragraphs"><p>وید پرکاش ودروہی /&nbsp; تصویر: ’ایکس‘&nbsp; vpvidrohi@</p></div>

وید پرکاش ودروہی /  تصویر: ’ایکس‘  vpvidrohi@

 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ 10 سال سے اقتدار میں رہنے کی وجہ سے گھمنڈ سے چور ہوگئے ہیں اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا مطالبہ کر رہے کسانوں کو وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی عوامی پلیٹ فارم سے بدمعاش کہہ رہے ہیں۔ یہ باتیں تنظیم گرامین بھارت کے صدر اور ہریانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان وید پرکاش ودروہی نے کہی ہیں۔

Published: undefined

ودروہی نے اتوار کو میڈیا کے لیے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں پر سوال اٹھانے والے کانگریسیوں اور اپوزیشن لیڈروں کو بے وقوف کہہ رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈروں کو سرپھرے کہنے سے بھی باز نہیں آئے بلکہ کانگریس کے منشور میں پانچ نیائے کے ذریعے دی گئی 25 ضمانتوں سےاس قدر بوکھلاگئے ہیں کہ کانگریس لیڈروں کو ان پڑھ لوگوں کا ٹولہ کہنے لگے۔

Published: undefined

وید پرکاش ودروہی نے کہا ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کسانوں، مزدوروں، عام لوگوں، غریبوں، پسماندہ، دلتوں، قبائلیوں، استحصال زدہ و محروموں کے حق میں آواز اٹھانے والے کیا انہیں مساوی حقوق دیں گے؟ پھر ناخواندہ لوگوں کے لیے ٹولہ کہنا کس حد تک مناسب ہے؟ بی جے پی کے لیے ملک کے وسائل اور جائیدادوں پر صرف چند سرمایہ داروں کا قبضہ قومی مفاد میں ہے۔ بی جے پی یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ کانگریس کی پانچ نیائے ضمانتوں کے ذریعے ملک کی 140 کروڑ آبادی کو ملک کے وسائل میں برابر کا حصہ ملے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined